حائیڈرا نے تالاب کے ایف ٹی ایل میں تعمیرکردہ شیڈ کو منہدم کردیا
حیدرآباد ڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسیٹ پروٹکشن ایجنسی حائیڈرانے شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ شمس آبادمیں غیرمجاز شیڈ کومنہدم کردیا۔
حیدرآباد: حیدرآباد ڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسیٹ پروٹکشن ایجنسی حائیڈرانے شہرحیدرآباد کے نواحی علاقہ شمس آبادمیں غیرمجاز شیڈ کومنہدم کردیا۔
آج صبح پولیس کی بھاری جمعیت کے ساتھ حائیڈراکی ٹیموں نے وہاں پہنچ کر اس بڑے شیڈ کو منہدم کردیا۔حائیڈرا کی ٹیموں نے ملناگوڑہ تالاب کے قریب ایف ٹی ایل حدود میں لگائے گئے اس شیڈ کو منہدم کردیا۔
تالاب کے ایف ٹی ایل پر قبضہ کرتے ہوئے اس شیڈ کی تعمیر کے خلاف حائیڈرا کے پرجاوانی پروگرام میں مقامی افرادنے شکایت کی تھی۔اس شکایت کا جائزہ لینے کے بعدحائیڈرانے یہ کارروائی کی۔
اس واقعہ کی ویڈیوز سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں کے دوران حیدرا، تالابوں اورسرکاری اراضیات پرغیرمجازقبضوں کوختم کرنے کیلئے کافی سرگرم ہوگیا ہے۔
اس کے پرجاوانی پروگرام میں شکایات وصول کی جارہی ہیں۔عوام نے تالابوں اورسرکاری اراضیات کے بشمول پارکس پرغیر مجاز قبضوں کی حالیہ دنوں کے دوران شکایات کی جن کا جائزہ لینے کے بعد حیدراکی ٹیموں نے انہدامی کارروائی انجام دی۔