دہلی

انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے والے بوگس کلیم نہ کریں: محکمہ

محکمہ کے بموجب 26جولائی تک 5کروڑ انکم ٹیکس ریٹرن داخل ہوئے۔ محکمہ نے حال میں ٹیکس دہندگان سے کہا تھا کہ وہ اپنے ریٹرن درست داخل کریں تاکہ انہیں ری فنڈجلد ملے۔

نئی دہلی: محکمہ انکم ٹیکس نے انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ اخراجات کے بوگس دعوے نہ کریں۔ اپنی آمدنی گھٹاکر نہ دکھائیں اور کٹوتی کو بڑھاچڑھاکر نہ دکھائیں، کیونکہ یہ قابل سزا جرم ہے اور اس سے ری فنڈ ملنے میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

 سال 2024-25ء کے لئے آئی ٹی آر فائلنگ سیزن 31جولائی کو ختم ہوجائے گا۔ محکمہ کے بموجب 26جولائی تک 5کروڑ انکم ٹیکس ریٹرن داخل ہوئے۔ محکمہ نے حال میں ٹیکس دہندگان سے کہا تھا کہ وہ اپنے ریٹرن درست داخل کریں تاکہ انہیں ری فنڈجلد ملے۔

 ری فنڈ کے لئے کئی سطحوں پر جانچ ہوتی ہے۔ ریٹرن داخل کرنے والوں کو چاہئے کہ وہ ٹی ڈی ایس کا غلط کلیم نہ کریں۔ نہ تو اپنی آمدنی گھٹاکر دکھائیں اور نہ ڈیڈکشن کو بڑھاکر دکھائیں۔ اخراجات کے بھی بوگس دعوے نہ کریں۔ ایسا کرنا قابل سزا جرم ہے۔

a3w
a3w