جشن یوم آزادی: سی بی آئی کے 18 ملازمین کو صدر جمہوریہ پولیس میڈل
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بدھ کو سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے 18 افسران اور اہلکاروں کو امتیازی خدمات کے لئے صدر کا پولیس میڈل اور میرٹوریس سروس کے لیے پولیس میڈل سے نوازنے کی منظوری دی۔
نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بدھ کو سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے 18 افسران اور اہلکاروں کو امتیازی خدمات کے لئے صدر کا پولیس میڈل اور میرٹوریس سروس کے لیے پولیس میڈل سے نوازنے کی منظوری دی۔
محترمہ مرمو نے چھ افسران/اہلکاروں کو شاندار خدمات کے لیے صدر پولیس میڈل دینے کی منظوری دی ہے جبکہ 12 دیگر افسران/اہلکاروں کو شاندار خدمات کے لیے پولیس میڈل دینے کی منظوری دی ہے۔
جن لوگوں کو امتیازی خدمات کے لیے صدر کا پولیس میڈل دیا جائے گا ان میں سی بی آئی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پردیپ کمار، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نریش کمار شرما، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پرمود کمار، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مکیش کمار، ہیڈ کانسٹیبل رام جی لال اوت اور راج کمار ہیڈ کانسٹیبل شامل ہیں۔
اسی طرح جن لوگوں کو شاندار خدمات پر پولیس میڈل سے نوازا جائے گا ان میں جوائنٹ ڈائریکٹر وجیندر بیدری، ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد سوویز حق، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس تتھاگت وردن، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کرشنا کمار سنگھ، انسپکٹر درشن سنگھ، اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ستیہ جیت ہلدر، ہیڈ کانسٹیبل للتا پرساد، ہیڈ کانسٹیبل سبھاش چندر، ہیڈ کانسٹیبل اومکارداس وشنو، ہیڈ کانسٹیبل سدی راجو ریڈی، کانسٹیبل شیوکمار سبرامنیم اور سٹینو گرافر سنجیو ریونکر شامل ہیں۔