پرواز کے دوران طیارے کا دروازہ کھل گیا، ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد مریضہ کی موت (ویڈیو)
دوران پرواز طیارہ کا دروازہ تھوڑا کھل گیا تھا۔ بیچ کرافٹ کنگ ایر سی 904 طیارہ (وی ٹی۔ایچ وائی اے) اتوار کے دن اگرتلہ سے کولکتہ پرواز کررہاتھا کہ 12 ہزار فیٹ کی بلندی پر پہونچنے کے بعد فنی خرابی پیدا ہوئی۔
ڈھاکہ(پی ٹی آئی) ایک ہندوستانی مریضہ کو لے جارہی ایر ایمبولنس نے فنی خرابی کے باعث بنگلہ دیش میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ دوران پرواز طیارہ کا دروازہ تھوڑا کھل گیا تھا۔ بیچ کرافٹ کنگ ایر سی 904 طیارہ (وی ٹی۔ایچ وائی اے) اتوار کے دن اگرتلہ سے کولکتہ پرواز کررہاتھا کہ 12 ہزار فیٹ کی بلندی پر پہونچنے کے بعد فنی خرابی پیدا ہوئی۔
سرکاری نیوز ایجنسی بی ایس ایس نے یہ اطلاع دی۔ طیارہ نے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1:40 بجے ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایرپورٹ پر لینڈنگ کی۔ طیارہ میں 7 افراد‘2 پائلٹ ایک مریضہ‘ایک ڈاکٹر ایک پیرا میڈک اور 2 رشتہ دار سوار تھے۔
مریضہ 56 سالہ انجنا بھا ؤ مک کو کُرمی ٹولہ ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل لے جایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اخبار ڈھاکہ ٹریبون نے یہ اطلاع دی۔ مریضہ کی موت کس وجہ سے طیارہ میں خرابی یا طبی پیچیدگی سے ہوئی یہ واضح نہیں۔
بنگلہ دیشی حکام نے ایرایمبولنس کے پاس انٹرنیشنل لینڈنگ کی درکار اجازت نہ ہونے کے باوجود انسانی بنیادوں پر مدد کی۔