قومی

کلبرگی میں گرفتار مشتبہ دہشت گرد کے پاکستانی روابط کی تحقیقات

کرناٹک پولیس نے گرفتار مشتبہ دہشت گرد ممتاز ملک کے مبینہ پاکستانی روابط کاپتہ چلایا ہے۔ عہدیداروں نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔ مغربی بنگال کے نوجوان ممتاز ملک کو تحقیقاتی ایجنسیوں نے شمالی کرناٹک کے شہر کلبرگی (گلبرگہ) سے اتوار کو گرفتار کیاتھا۔

کلبرگی (آئی اے این ایس) کرناٹک پولیس نے گرفتار مشتبہ دہشت گرد ممتاز ملک کے مبینہ پاکستانی روابط کاپتہ چلایا ہے۔ عہدیداروں نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔ مغربی بنگال کے نوجوان ممتاز ملک کو تحقیقاتی ایجنسیوں نے شمالی کرناٹک کے شہر کلبرگی (گلبرگہ) سے اتوار کو گرفتار کیاتھا۔

برہم پورہ پولیس نے کیس درج کیا اور دہشت گرد تنظیموں سے اس کے مبینہ روابط کی تحقیقات جاری ہیں۔ چوک پولیس انسپکٹر سوشیل کمار نے برہم پورہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔ د

وران تحقیقات پتہ چلا کہ ممتاز ملک واٹس ایپ گروپس اور انسٹاگرام اکاونٹس کے ذریعہ دہشت گرد تنظیموں سے جڑے لوگوں سے مبینہ طور پر رابطہ میں ہے۔ پولیس کے بموجب وہ امام مہدی نامی واٹس ایپ گروپ کا رکن ہے۔

دوران پوچھ تاچھ اس نے بتایا کہ اسے زین العابدین شخص نے گروپ میں شامل کیا جو مبینہ طور پر پاکستان سے تعلق رکھتا ہے۔ تحقیقاتی اداروں نے جانکاری اکھٹا کی جس سے پتہ چلا کہ زین العابدین لشکر طیبہ کے کمانڈر کی حیثیت سے کام کررہاہے۔

ملزم‘ کشمیرٹائیگر 313‘ آئی لو پاکستان‘ آئی لوکشمیر اور میجر اقبال آئی ایس آئی نامی انسٹاگرام پیجس فالو کرتاہے۔ وہ پاکستان سے جڑے ویڈیوز اور رِیلوں کو لائیک بھی کرتا تھا۔