شمالی بھارت

معاشقے کے الزام میں خاتون کو دی غیر انسانی سزا

اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے ہتھگوا تھانہ علاقے میں اتوار کو معاشقے کے معاملے میں ایک خاتون کو دی گئی غیر انسانی سزا کے بعد گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی۔

پرتاپ گڑھ: اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ کے ہتھگوا تھانہ علاقے میں اتوار کو معاشقے کے معاملے میں ایک خاتون کو دی گئی غیر انسانی سزا کے بعد گاؤں میں کشیدگی پھیل گئی۔

موصول اطلاع کے مطابق کوڑھا گاؤں کے ابراہیم پور میں خاتون کا گاؤں کے ایک نوجوان سے معاشقہ چل رہا تھا۔

خاتون کے جیٹھ نے آج اسے نوجوان کے ساتھ پکڑا تھا اور گرام پردھان سمیت کئی لوگوں کے ساتھ پنچایت ہوئی۔ موجود لوگوں کے کہنے پر خاتون کا منھ کالا کر کے اس کا بال کاٹ کر اسے رسوا کیا گیا۔

اطلاع پر پہنچی پولیس نے اس معاملے میں 14افراد کو حراست میں لیا ہے۔ واقعہ کی حساسیت اور کشیدگی کو دیکھتے ہوئے کئی تھانے کی فورس موقع پر پہنچ گئی۔

پولیس کے بڑے افسر بھی موقع پر پہنچ رہے ہیں۔ تھانہ انچارج ہتھگواں نند لال نے بتایا کہ کہ واقعہ صحیح ہے۔

متاثرہ خاتون کی طرف سے ملزمین کے خلاف تحریر لکھ کر دی جارہی ہے۔ موصول تحریر کی بنیاد پر آگے کی کاروائی کی جائے گی۔

a3w
a3w