تجارت

اسٹاک مارکیٹوں میں ابتدائی گراوٹ، آئی ٹی کمپنیوں پر دباؤ

سینسیکس کی گراوٹ میں انفوسس، ایرٹیل، ٹی سی ایس، ایٹرنل، ایچ سی ایل ٹیکنالوجیزاور بجاج فائنانس کا سب سے زیادہ تعاون رہا۔ دریں اثنا، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، ٹاٹا اسٹیل، اور ایکسس بینک کے شیئر اوپر چل رہے تھے۔

ممبئی: گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں منگل کو ابتدائی تجارت میں بڑی گراوٹ دیکھی گئی اور بی ایس ای کا سینسیکس 650 پوائنٹس سے زیادہ گر گیا۔ سینسیکس 242.12 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 83,052.54 پوائنٹس پر کھلا۔

خبر لکھے جانے کے وقت یہ 653.17 پوائنٹس (0.78 فیصد) گر کر 82,641.49 پوائنٹس پر تھا۔

پیر کو امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں آئی ٹی کمپنیوں میں فروخت کا دباؤ مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھا گیا۔

سینسیکس میں شامل چاروں آئی ٹی کمپنیوں کے حصص تین فیصد سے زیادہ نیچے ہیں۔

نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 71.20 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 25,641.80 پوائنٹس پر کھلا اور تادم تحریر یہ 176.85 پوائنٹس یعنی 0.69 فیصد گر کر 25,536.15 پوائنٹس پر تھا۔

دھات اور تیل و گیس کے شعبوں کے علاوہ باقی تمام گروپوں کے انڈیکس نیچے چل رہے تھے۔ آئی ٹی، ایف ایم سی جی، آٹو، میڈیا، کیمیکل اور رئیل گروپس میں زیادہ فروخت رہی۔