دہلی

دہلی-این سی آر میں بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ گینگ کا پردہ فاش، تین گرفتار

دونوں کے درمیان لین دین کے دوران ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ تلاشی کے دوران عبدالقادر سے 54 گرام اور راہل ودھوا سے 31 گرام کوکین برآمد ہوئی۔ اس کے بعد این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

نئی دہلی: دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے بین الاقوامی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دہلی-این سی آر میں سرگرم منشیات اسمگلنگ گینگ کا پردہ فاش کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بھارت بند، پنجاب میں بسیں سڑکوں سے غائب
دہلی پولیس کو کانگریس ورکرس کو ہراسانی سے روکا جائے:دیویندر یادو
دہلی پولیس کی کارروائی کے خلاف کانگریس ہائیکورٹ سے رجوع
نیوز کلک کیس، دہلی پولیس کی چارج شیٹ
جعلی ویزا کیس میں بنگلورو ایرپورٹ سے ایک شخص گرفتار

اس کارروائی میں تین ملزمان راہل وادھوا (32) ، عبدالقادر (29) اور نائجیرین شہری چمیزی لازارس انڈینگے عرف جوڈو عرف جوڈ (35) کو گرفتار کیا گیا۔ ان کے قبضے سے 194 گرام کوکین برآمد ہوئی جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریباً 2.25 کروڑ روپے ہے۔


ڈپٹی کمشنر پنکج کمار نے جمعہ کو کہا کہ 6 ستمبر کو کرائم برانچ کی این ڈی آر/ آرکے پورم یونٹ کو خفیہ اطلاع ملی کہ روہنی کے سیکٹر 36 میں راہل وادھوا اور عبدالقادرکوکین کی ڈلیوری کرنے والے ہیں۔

سینئر افسران کی اجازت کے بعد انسپکٹر یوگیش اور ونود یادو کی قیادت میں ایک خصوصی ٹیم نے روہنی میں جال بچھا دیا اور سہ پہر 3 بجے راہل وادھوا ایک کار میں پہنچا اور کچھ دیر بعد عبدالقادر وہاں آیا۔

دونوں کے درمیان لین دین کے دوران ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ تلاشی کے دوران عبدالقادر سے 54 گرام اور راہل ودھوا سے 31 گرام کوکین برآمد ہوئی۔ اس کے بعد این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا اور دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔


تفتیش کے دوران دونوں نے انکشاف کیا کہ نائجیرین شہری چمیزی لازرس عرف جوڈو کوکین سپلائی کرتا تھا۔ 10 ستمبر کو کرائم برانچ نے مہرولی میں چھاپہ مار کر جوڈو کو گرفتار کیا، جس کے پاس سے 109 گرام کوکین برآمد ہوئی۔

جوڈو اس گینگ کا اہم سرغنہ تھا جو دہلی، گروگرام، دوارکا، میرٹھ، چنڈی گڑھ اور ہلدوانی میں منشیات سپلائی کرتا تھا۔ عبدالقادر اور راہل ودھوا سابق ٹیکسی ڈرائیور ہیں، جنہیں جوڈو نے بھاری رقم کی پیشکش کر کے اسمگلنگ کا لالچ دیا۔

جوڈو جنوری 2023 میں علاج کے لیے ہندوستان آیا تھا لیکن مالی تنگی کی وجہ سے اس نے منشیات کا کاروبار شروع کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیس اب اس گینگ کے دیگر رابطوں اور مالی لین دین کی تحقیقات کر رہی ہے۔