مشرق وسطیٰ

ایرانی ایراسپیس پوری طرح کھول دی گئی

ایران نے اپنی ایر اسپیس سے تمام مابقی پابندیاں اٹھالی ہیں۔ اس نے یہ پابندیاں اسرائیل کے ساتھ 12 دن کی جنگ شروع ہوتے ہی لاگو کی تھی۔

تہران (آئی اے این ایس) ایران نے اپنی ایر اسپیس سے تمام مابقی پابندیاں اٹھالی ہیں۔ اس نے یہ پابندیاں اسرائیل کے ساتھ 12 دن کی جنگ شروع ہوتے ہی لاگو کی تھی۔

ملک کی شہری ہوابازی تنظیم نے کہا کہ اندرون ملک و بین الاقوامی پروازیں جنگ سے پہلے کی سطح پر واپس آگئی ہیں۔ اس نے یہ بھی توثیق کی کہ تہران کا مہرآباد انٹرنیشنل ایرپورٹ دن رات کام کرنے لگا ہے۔

ایران نے 13جون کو تہران پر اسرائیل کے فضائی حملوں کے بعد اپنی ایراسپیس بند کردی تھی۔ 24 جون کو جنگ بندی ہوئی تھی۔ 26جون سے ایران کے فضائی حدود کو دھیرے دھیرے کھولا گیا۔

17جولائی کو ایران کی شہری ہوابازی تنظیم نے اعلان کیا تھا کہ مہرآباد کو چھوڑ کر دیگر تمام ایرپورٹس سے فل سرویس بحال ہوگئی ہے۔