امریکہ و کینیڈا

اسرائیل۔ حزب اللہ کے بیچ 21 روزہ جنگ بندی کی تجویز

امریکہ، فرانس اور دیگر اتحادی ممالک نے مشترکہ طور پر 21روزہ جنگ بندی کی اپیل کی ہے، تاکہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتی جنگ کے خاتمہ کے لئے بات چیت کی جاسکے۔ اِس جنگ میں اب تک لبنان میں زائداز 600 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

نیویارک: امریکہ، فرانس اور دیگر اتحادی ممالک نے مشترکہ طور پر 21روزہ جنگ بندی کی اپیل کی ہے، تاکہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بڑھتی جنگ کے خاتمہ کے لئے بات چیت کی جاسکے۔ اِس جنگ میں اب تک لبنان میں زائداز 600 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

متعلقہ خبریں
غزہ میں جو دیکھا اس پر چپ نہیں رہ سکتے، امریکی ڈاکٹرز کا اہم اقدام
اسماعیل ہنیہ کی معاہدے سے متعلق شراط
لندن اور انڈونیشیا میں ہزاروں افراد کا جنگ روکنے کیلئے مارچ

نیویارک میں چہارشنبہ کے روز اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے وقفوں کے دوران امریکہ، آسٹریلیا، کینیڈا، یوروپی یونین، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، برطانیہ اور قطر نے مشترکہ طور پر یہ اپیل کی ہے۔

ان ممالک کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 8 اکتوبر 2023ء سے پائی جانے والی صورتحال ناقابل برداشت ہے اور وسیع تر علاقائی جنگ کا ناقابل قبول خطرہ پیش کرتی ہے۔ یہ چیز کسی کے مفاد میں نہیں، نہ تو اسرائیل کے عوام کے نہ تو لبنان کے۔

اتحادی ممالک نے زور دے کر کہا کہ لڑائی کے دوران سفارت کاری کامیاب نہیں ہوسکتی۔ اب سفارت کاری کے ذریعہ تصفیہ کرنے کا وقت آچکا ہے، جو سرحد کے دونوں جانب کے شہریوں کے حفاظت و سلامتی کی طرف واپس ہونے کی اجازت دے۔

مشترکہ بیان میں 21روزہ جنگ بندی کی اپیل کی گئی ہے، تاکہ اقوام متحدہ سیکوریٹی کونسل کی قرارداد نمبر 1701کے مطابق سفارتی بات چیت کی جاسکے۔ مذکورہ قرار داد کے نتیجہ میں 2006ء میں اسرائیل۔ حزب اللہ کے درمیان لڑائی کا خاتمہ ہوا تھا اور غزہ میں لڑائی بندی کے لئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرارداد 2735کو نافذ کیا جاسکا تھا۔

بیان میں اپیل کی گئی کہ ہم تمام فریقین بشمول اسرائیل اور لبنان کی حکومتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ فوری لڑائی بندی کی توثیق کریں اور بحران کے حل کے لئے سفارت کاری کو حقیقی موقع دیں۔

a3w
a3w