اسرائیل۔ حماس تنازعہ، تیسری عالمی جنگ کا خدشہ: ایلون مسک
ایلون مسک نے کہا کہ تیسری عالمی جنگ ایک تہذیبی خطرہ ہے، جس کے اثرات سے ہم شاید نکل نہ پائیں، تیسری عالمی جنگ سے بچنے کو ترجیح دینا ضروری ہے اور جنگ سے بچنے کی سوچ اہمیت رکھتی ہے۔
سان فرانسسکو: امریکی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے موجودہ حالات کے تناظر میں تیسری عالمی جنگ کا خدشہ ظاہر کردیا اور کہا اثرات سے ہم شاید نکل نہ پائیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی کے شعبے کےکامیاب ترین شخص ایلون مسک نے ایک انٹرویو میں کہا غزہ میں اسرائیل اور حماس تنازع اور یوکرین اور روس میں جاری جنگ سے تیسری عالمی جنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تیسری عالمی جنگ ایک تہذیبی خطرہ ہے، جس کے اثرات سے ہم شاید نکل نہ پائیں، تیسری عالمی جنگ سے بچنے کو ترجیح دینا ضروری ہے اور جنگ سے بچنے کی سوچ اہمیت رکھتی ہے۔
اسرائیل حماس جنگ پر ارب پتی بزنس مین نے کہا کہ روس، چین اور ایران کے اتحاد سے امریکا کو مشکل میں ڈالا جا سکتا ہے، یوکرین میں امن تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میں سمجھتا ہوں ہمیں روس کے ساتھ معمول کے تعلقات بحال کرنے میں دیر نہیں کرنی چاہئیں۔