ایشیاء

سرکاری ملازمین کو باجماعت نماز ادا کرنے کا حکم : طالبان رہنما

طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ نے نیا فرمان جاری کردیا جس میں سرکاری ملازمین کو 5 وقت کی نماز باجماعت ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

کابل: افغان طالبان نے سرکاری ملازمین كیلئے 5 وقت کی فرض نماز باجماعت پڑھنا لازمی قرار دے دیا۔

متعلقہ خبریں
پی آر سی کا عنقریب اعلان
ملک دشمن سرگرمیاں‘ تین ملازمین برطرف

میڈیا رپورٹس كے مطابق طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ نے نیا فرمان جاری کردیا جس میں سرکاری ملازمین کو 5 وقت کی نماز باجماعت ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ تمام سرکاری ملازمین پانچ وقت کی نماز مسجد میں جاکر باجماعت ادا کریں اور بغیر کسی عذر کے باجماعت نماز ادا نہ کرنے والے کو سزا دی جائے گی۔

افغان میڈیا کا کہنا ہےکہ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے متعلقہ وزارت کو فقہ حنفی کے مطابق سزاؤں کے نفاذ کی ہدایت کی ہے۔

a3w
a3w