کھیل

جھولن گوسوامی انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوش

ہندوستانی ویمنس ٹے کی فاسٹ بولر جھولن گوسوامی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کرلی۔ جھولن نے انگلنڈ کے خلاف کل کیریر کا آخری بین الاقوامی میچ کھیلا۔

لندن: ہندوستانی ویمنس ٹے کی فاسٹ بولر جھولن گوسوامی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوشی اختیار کرلی۔ جھولن نے انگلنڈ کے خلاف کل کیریر کا آخری بین الاقوامی میچ کھیلا۔

جھولن نے لارڈس میں انگلینڈ کے ساتھ تین ونڈے سیریز کے آخری میچ کے بعد طویل کیریر کو الوداع کہہ دیا۔ ٹیم انڈیا نے سیریز میں کلین سویپ کرنے والی جھولن کو شاندار الوداع کیا۔ میچ سے پہلے کپتان ہرمن پریت جھولن گوسوامی کو دیکھ کر آنسو بہادی۔ وہ جھولن کو چھوکر رو پڑی۔

بی سی سی آئی نے ٹویٹر پر اس سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیے ہیں۔ 2002 میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے والی جھولن 20 سال سے کرکٹ کھیل رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریر میں 12 ٹسٹ، 199 ونڈے اور 71 ٹی ٹوئنٹی میاچس کھیلے۔ انہوں نے ٹسٹ میں 44 وکٹیں حاصل کیں۔

انہوں نے ونڈے میں 250 وکٹیں لینے والی پہلی خاتون بولر کے طورپر ایک ریکارڈ بنایا۔ جھولن نے 71 ٹی ٹوئنٹی میں 59 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ انہوں نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طورپر 350 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

جھولن نے ونڈے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر کے طورپر تاریخ رقم کی۔ 39 سالہ جھولن نے اپنے طویل کیریر کو الوداع کہہ دیا جب انہوں نے آج باوقار لارڈز گراؤنڈ میں اپنا آخری میچ کھیلا۔