نیشنل ہینڈلوم ڈے کے موقع پر تلنگانہ کے بنکروں کو کے ٹی راما راؤ کی مبارکباد
انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کو بنکر شعبے کی بحالی کا کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی انقلابی اسکیموں کی بدولت وہ بنکر، جو روزگار کی تلاش میں سورت اور بھیونڈی چلے گئے تھے، واپس لوٹ آئے۔
حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے جمعرات کو نیشنل ہینڈلوم ڈے کے موقع پر تلنگانہ کے بنکروں کو مبارکباد پیش کی اور ان کی بے مثال مہارت اور حوصلے کی ستائش کی۔
انہوں نے کہا، "ہمارے بنکر اپنی کھڈیوں سے معجزے تخلیق کر سکتے ہیں۔ وہ ایسی ساڑیاں بُننے کی مہارت رکھتے ہیں جو ماچس کی ڈبیا میں بھی سما سکتی ہیں۔”
انہوں نے متحدہ آندھرا پردیش کے دور میں بنکروں کی خستہ حالت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اُس وقت کانگریس حکومت کے دوران کھڈیاں تقریباً ختم ہو چکی تھیں۔
انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کو بنکر شعبے کی بحالی کا کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ ان کی انقلابی اسکیموں کی بدولت وہ بنکر، جو روزگار کی تلاش میں سورت اور بھیونڈی چلے گئے تھے، واپس لوٹ آئے۔
بی آر ایس حکومت کے دور میں "چینتھہ متر”، "نیتنناکو چے یُتھا”، "نیتننا بیمہ”، "بتکمہ ساڑیاں”، قرض معافی، اور پنشن جیسے کئی اقدامات نے دستکاری طبقہ میں نئی جان ڈال دی ۔