تلنگانہ
مہاراشٹر میں انکاونٹر میں ہلاک تلنگانہ کے ماونوازچندرکی آخری رسومات انجام دے دی گئیں
چندر ماؤ نواز تحریک میں ساڑھے تین دہائیوں تک سرگرم تھا اور مختلف سطحوں پر اپنی خدمات انجام دے رہاتھا۔ اس کی ہلاکت کے بعد قانونی کارروائی مکمل کر کے لاش کو ورثاء کے حوالے کیا گیا۔
حیدرآباد: مہاراشٹر کے جنگلاتی علاقہ میں سیکورٹی فورسس کے ساتھ ہوئے انکاونٹرمیں ہلاک تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع سے تعلق رکھنے والے ماونواز چندرعرف پربھاکرکی لاش اس کے آبائی گاوں لائی گئی جس کے بعد اس کی آخری رسومات انجام دے دی گئی۔
چندر ماؤ نواز تحریک میں ساڑھے تین دہائیوں تک سرگرم تھا اور مختلف سطحوں پر اپنی خدمات انجام دے رہاتھا۔ اس کی ہلاکت کے بعد قانونی کارروائی مکمل کر کے لاش کو ورثاء کے حوالے کیا گیا۔
کاماریڈی ضلع کے اسروجی واڑہ میں عوامی تنظیموں کے قائدین،رشتہ داروں اور اس کے دوستوں کی موجودگی میں آخری رسومات انجام دے دی گئی۔
عوامی تنظیموں نے اس انکاونٹرکو فرضی قراردیااوراس کی تحقیقات کروانے کامطالبہ کیا۔ اس موقع پر علاقہ میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھے گئے۔