تلنگانہ
لوک سبھاانتخابات: پولیس چوکس، کریم نگر میں بڑے پیمانے پر گاڑیوں کی تلاشی
پولیس نے ساتھ ہی حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی۔پولیس نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے اختتام تک گاڑیوں کی تلاشی مہم جاری رہے گی۔

حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر رقم کی غیرقانونی منتقلی کو روکنے کیلئے پولیس تلنگانہ بھر میں چوکس ہوگئی ہے، جگہ جگہ چیک پوسٹ لگاتے ہوئے گاڑیوں کی تلاشی کا کام جاری ہے تاکہ غیر قانونی طور پر رقم اور دیگر اشیا کی منتقلی کو روکا جاسکے۔
کل شب ضلع کریم نگر میں بھی تلاشی مہم انجام دی گئی۔بس اسٹینڈ علاقہ،کمان چوراہا، منچریال چوراہاکے بشمول دیگر علاقوں میں گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔
پولیس نے ساتھ ہی حالت نشہ میں گاڑیاں چلانے والوں پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کی۔پولیس نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے اختتام تک گاڑیوں کی تلاشی مہم جاری رہے گی۔