مہاراشٹرا

مہاوکاس اگھاڑی اتحاد قائم رہے گا:اجیت پوار

سینئر این سی پی لیڈر اجیت پوار نے اتوار کو کہاکہ تین پارٹیوں پر مشتمل مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) اتحاد ہنوز متحدرہے گا اور اس سلسلہ میں ضروری کوششیں کی گئی ہیں۔

پونے: سینئر این سی پی لیڈر اجیت پوار نے اتوار کو کہاکہ تین پارٹیوں پر مشتمل مہاوکاس اگھاڑی (ایم وی اے) اتحاد ہنوز متحدرہے گا اور اس سلسلہ میں ضروری کوششیں کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں
شردپوار کے خلاف شخصی حملے ناقابل برداشت: اجیت پوار
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
این سی پی مہاراشٹرا میں مقامی اور بلدی انتخابات میں تنہا مقابلہ کرے گی : اجیت پوار
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
اُدھو ٹھاکرے ہسپتال میں داخل

پونے ضلع کے بارہ متی میں اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ان پیش قیاسیوں کو مسترد کردیا کہ ان کی ممبئی میں جمعہ کو ہوئی پریس کانفرنس میں غیر حاضری کے بارے میں ہوئی جس کے دوران شردپوار نے بحیثیت این سی پی سربراہ نے اپنے استعفیٰ سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا تھا۔

ایم وی اے ہم سے تعلق رکھتا ہے اور اب بھی ہے اور مستقبل میں متحد رہے گا۔ اس سے متعلق کام (اتحاد کو مستحکم کرنا) جاری ہے۔ انہوں نے یہ بات اس وقت کہی جب ان سے یہ پوچھا گیا آیا شرد پوار کے فیصلہ سے جو سبکدوش نہیں ہونا چاہتے۔ ایم وی اے میں جوش و خروش کو فروغ ملاہے۔

ایم وی اے شیوسینا (یوبی ٹی) زیر قیادت ادھوٹھاکرے این سی پی اور کانگریس پر مشتمل ہے۔ ان کے خلاف پیدا کردہ الجھن کے ماحول کے تعلق سے سوال پر بطور خاص ان کے مستقبل کا سیاسی عمل اجیت پوار نے میڈیا پر الزام عائد کیا اور اپنے بہی خواہوں اورتنقید کرنے والوں اور سیاست پر اعتراض کرنے والوں کو نشانہ بنایا۔

آپ اس قسم کے سوالات مجھ سے کررہے ہیں (الجھنیں پیدا ہورہی ہیں) ایسے لوگ جو میرے کام کے انداز سے ناراض ہیں الجھن پیدا کررہے ہیں‘ آپ اس قسم کے سوالات میرے کام کے انداز پر کررہے ہیں اور جو لوگ مجھے چاہتے ہیں اس قسم کے الجھن کا ماحول پیدا کررہے ہیں۔

اجیت پوار جنہوں نے قبل ازیں اپنے چچا شرد پوار کے اس فیصلہ کی تائید کی تھی کہ وہ این سی پی سربراہ کے عہدہ سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ جمعہ کو ان کے چچا کی پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران اپنی غیر حاضری پر اعتراض مسترد کردیا۔ کیا پریس کانفرنس میں این سی پی کے سب لوگ شامل تھے؟

چونکہ یہ میڈیا سے بات چیت کا معاملہ تھا‘ صرف 2 یا 4‘5 قائدین بشمول ریاستی این سی پی سربراہ جینت پاٹل‘ پرفل پٹیل اور چند قائدین کا کیرالا اور شمالی ہند سے تعلق تھا‘ موجودتھے۔ چونکہ 4 یا 5 کرسیاں سوالات کرتے ہوئے وہاں رکھی گئیں۔ پوار صاحب نے ہم سے کہا کہ وہاں نہ آئیں۔

یہ ان کا فیصلہ تھا اس لئے وہاں کوئی بھی نہیں پہنچا‘ انہوں نے اس کی وضاحت کی۔ شردپوار نے ہفتہ کو کہاکہ اجیت پوار کے تعلق سے ایک الجھن کاماحول پیدا کیاگیا ہے اور ایسی باتیں ہورہی ہیں کہ وہ بی جے پی میں شامل ہوں گے۔ کیا ایسا ہوا ہے؟ یہ بات انہوں نے دریافت کی۔ اجیت پوار ان لوگوں میں سے ہے جو بنیادی طور پر کام کو پسند کرتے ہیں اور اس میں کوئی صداقت نہیں جو پیش قیاسیاں ان کے بارے میں کی جارہی ہیں۔

این سی پی سربراہ نے مزید یہ بات کہی۔ 2 مئی کو اجیت پوار این سی پی کیمپ میں واحد لیڈر تھے جنہوں نے کھلے عام اپنے سینئر پوار کے فیصلہ کی تائید کی تھی جب انہوں نے پارٹی سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا تھاتب ان سے پارٹی کے لوگوں نے زور دیا کہ وہ اپنے فیصلہ پر دوبارہ غور کریں۔

بحیثیت این سی پی ورکرس ممبئی میں پوار کے اچانک اعلان کے بعد آڈیٹوریم خالی کرنے سے انکار کردیا جس کے بعد جذبات پیدا ہوئے۔ اجیت پوار نے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی اور پارٹی ورکرس کو سمجھانے لگے۔ انہوں نے ایک دو مرتبہ لوگوں سے الجھ بھی پڑے۔ پوار سینئر نے جمعہ کو فیصلہ کیاکہ وہ این سی پی سربراہ کے عہدہ سے سبکدوش ہونے کے فیصلہ کو ملتوی کردیا جائے کیونکہ پارٹی کے قائدین اور کیڈر نے اس کے لئے دباؤ ڈالا تھا۔