دہلی

مجلس اتحادالمسلمین پوری طاقت کےساتھ بہار کے اسمبلی انتخابات میں مقابلہ کرے گی: اسدالدین اویسی

بیرسٹر اویسی نے اس موقع پر واضح طور پر اعلان کیا کہ انشاء اللہ مجلس اتحادالمسلمین آئندہ بہار اسمبلی انتخابات میں پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔

نئی دہلی: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے آئندہ بہار اسمبلی انتخابات کے لیے اپنی حکمتِ عملی تیز کر دی ہے۔ پارٹی کے قومی صدر بیرسٹر اسد الدین اویسی کی زیرِ صدارت دہلی میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں بہار کے ریاستی صدر و رکن اسمبلی اختر الایمان، جنرل سکریٹری انجینئر آفتاب عالم اور قومی ترجمان عادل حسن ایڈوکیٹ نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
اویسی کونفرت کو مسمار کئے جانے کی امید، مختلف مقامات پر پرچم کشائی
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

ذرائع کے مطابق اس میٹنگ میں انتخابی تیاریوں اور حکمت عملی پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اجلاس کے دوران پارٹی کو نچلی سطح پر مزید مضبوط کرنے، کارکنوں کو انتخابی مہم میں بھرپور طور پر شامل کرنے اور اے آئی ایم آئی ایم کے نظریات و پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے پر خصوصی زور دیا گیا۔

بیرسٹر اویسی نے اس موقع پر واضح طور پر اعلان کیا کہ انشاء اللہ مجلس اتحادالمسلمین آئندہ بہار اسمبلی انتخابات میں پوری طاقت کے ساتھ میدان میں اترے گی اور کامیابی حاصل کرے گی۔

سیاسی ماہرین کا ماننا ہے کہ اویسی کا یہ اعلان بہار کی انتخابی سیاست میں ایک نیا رخ متعین کر سکتا ہے اور اس کے اثرات دیگر جماعتوں کی حکمتِ عملی پر بھی پڑنے کے امکانات ہیں۔