آندھراپردیش

شرمیلا کو اے پی کانگریس صدربنانا بہترقدم، کئی لیڈران رابطہ میں ہیں

آندھراپردیش کانگریس کے سابق سربراہ رگھوویراریڈی نے وائی ایس شرمیلا کو ریاستی کانگریس کی سربراہ بنائے جانے کو بہتر قدم قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ پارٹی کیلئے اچھا قدم ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کانگریس کے سابق سربراہ رگھوویراریڈی نے وائی ایس شرمیلا کو ریاستی کانگریس کی سربراہ بنائے جانے کو بہتر قدم قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ پارٹی کیلئے اچھا قدم ہے۔

متعلقہ خبریں
انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
شرمیلا کی امین پیر درگاہ پر حاضری
اللہ کے رسول ؐ نے سوتیلے بہن بھائیوں کے ساتھ حسن سلوک اور صلہ رحمی کا حکم دیا: مفتی محمد صابر پاشاہ قادری
محفل نعت شہ کونین صلی اللہ علیہ وسلم و منقبت غوث آعظم رضی اللہ تعالٰی عنہ

انہوں نے ایک تلگونیوزچینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ریاست میں مستحکم ہورہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کئی لیڈران کانگریس سے رابطہ میں ہیں۔

واضح رہے کہ شرمیلا کو اس تلگوریاست میں پارٹی کا سربراہ مقرر کرنے کے بعد کیڈرمیں جوش وخروش دیکھاجارہا ہے۔

سال 2014میں متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے بعد سے اے پی میں کانگریس اپنے وجود سے بھی محروم ہوگئی تھی تاہم تقریبا دس سال بعد تلنگانہ میں کانگریس کے برسراقتدارآنے کے بعد اورپھر متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی راج شیکھرریڈی کی دختر کو اے پی کانگریس کی ذمہ داری دیئے جانے کے بعد ایک اور تلگو ریاست آندھراپردیش میں اس کے امکانات میں اضافہ ہوگیا ہے۔