حیدرآباد

شادی شدہ خاتون نے عاشق کے مکان میں پھانسی لے لی

خوف کے عالم میں انیل نے بھی اپنی کلائی کاٹ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، لیکن سامنے روتے ہوئے تین سالہ بچے کو دیکھ کر رک گیا اور زخم پر کپڑا باندھ کر پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کروائی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے ناگول علاقہ میں شادی شدہ خاتون نے اپنے عاشق کے مکان میں پھانسی لے لی۔یہ معاملہ 21ستمبرکو پیش آیا تاہم یہ تاخیر سے سامنے آیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب


محبوب آباد ضلع کی ایک خاتون کی ناگول میں رہنے والے انیل نائیک نامی نوجوان سے شناسائی ہوئی جو بعد ازاں ناجائز تعلقات میں بدل گئی۔ دو روز قبل خاتون اپنے بیٹے کا علاج کروانے کے بہانے ناگول آکر اپنے عاشق کے ساتھ رہنے لگی۔ وہ گزشتہ دو دن سے انیل کے گھر پر ہی مقیم تھی۔


انیل سبزی لینے کے لئے گھر سے باہر گیا اور واپسی پر باتھ روم میں اس خاتون کو ساڑی کے سہارے لٹکتا ہوا پایا۔


خوف کے عالم میں انیل نے بھی اپنی کلائی کاٹ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی، لیکن سامنے روتے ہوئے تین سالہ بچے کو دیکھ کر رک گیا اور زخم پر کپڑا باندھ کر پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کروائی۔


مقتولہ کے رشتہ دار ناگول پہنچے اور انیل کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے انیل کے خلاف خودکشی کے لئے اُکسانے کا مقدمہ درج کرکے اسے ریمانڈ پر بھیج دیا۔