سعودی ایرپورٹ پر میزائل حملہ میں تلنگانہ کا ایک شخص شدید زخمی
شیخ سعید کو آئی چوٹوں اور ان کی موجودہ طبی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہوسکیں۔ یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں ریاض کے کس ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔
حیدرآباد: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایرپورٹ پر ہفتہ، 10 اکتوبر کو ہوئے حملے میں تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع سے تعلق رکھنے والے شیخ سعید شدید زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، وہ زیرِ علاج ہیں۔
شیخ سعید کو آئی چوٹوں اور ان کی موجودہ طبی حالت کے بارے میں مزید تفصیلات فوری طور پر دستیاب نہیں ہوسکیں۔ یہ بھی معلوم نہیں ہوسکا کہ انہیں ریاض کے کس ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (GACA) کے مطابق، اس حملے میں 12 افراد ہلاک اور 309 دیگر زخمی ہوئے۔ ریاض میں ہندوستانی سفارت خانے نے بتایا کہ زخمیوں میں 11 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔
اس واقعہ میں حیدرآباد کے علاقہ مہدی پٹنم سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ محمد یوسف علی بھی جاں بحق ہوگئے۔ وہ اتوار، 11 اکتوبر کو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔
دوسری جانب، سعودی قیادت والے اتحاد نے اس حملے کے لیے یمن کی حوثی تحریک کو ذمہ دار قرار دیا ہے اور جوابی کارروائی کا عزم ظاہر کیا ہے۔