حیدرآبادقانونی مشاورتی کالم

پڑوسی کے دعوے کے بعد کیا چھن سکتا ہے آپ کا اہم حق؟

مغل پورہ میں میرا ایک مکان ہے۔ میرے مکان کو آنے جانے کا جو راستہ ہے۔ وہ بہت ہی چھوٹا راستہ ہے اور یہی ایک واحد راستہ ہے۔اس کے ماسوا کوئی اور دوسرا راستہ نہیں ہے۔

 سوال: مغل پورہ میں میرا ایک مکان ہے۔ میرے مکان کو آنے جانے کا جو راستہ ہے۔ وہ بہت ہی چھوٹا راستہ ہے اور یہی ایک واحد راستہ ہے۔اس کے ماسوا کوئی اور دوسرا راستہ نہیں ہے۔اب میرے پڑوسی کا کہنا ہے کہ میں جو راستہ استعمال کر رہا ہوں۔ وہ ان کی جائیداد یا ملکیت ہے اور میرے پڑوسی چاہتے ہیں کہ میں وہ راستہ کو استعمال نہ کروں۔

کیا اس تعلق سے مجھے کوئی قانونی حق حاصل ہے۔ کیا میرے مسئلہ کا کوئی حل موجود ہے۔ کیا میں اس راستہ کو بغیر کسی مداخلت یا رکاوٹ کے استعمال کر سکتا ہوں۔ میرے گھر سے آنے جانے کے لئے یہ ایک ہی واحد راستہ ہے۔ اس راستہ کے علاوہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں ہے۔ اگر میں گھر سے باہر نکل کر مین روڈ تک جانا چاہوں تو اسی واحد راستہ سے گزرنا پڑتا ہے کیونکہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں ہے۔ اس سلسلہ میں مجھے مشورہ دیں تو بڑی مہربانی ہوگی۔

جواب : آپ کا اپنا گھر موجود ہے تاہم آپ کے گھر سے آنے جانے کے لئے صرف ایک ہی راستہ ہے۔ اس راستہ کو چھوڑ کر کوئی اور دوسرا متبادل راستہ نہیں ہے،جس کو آپ استعمال کرسکیں ۔ایسی صورتحال میں اگر کسی اور کی جائیداد ہی کیوں نہ ہو، اس جائیداد یا ملکیت کو آپ روزانہ آنے جانے کے لئے راستہ کے طورپر استعمال کر رہے ہیں اور آپ اس راستہ کو طویل عرصہ یا برسوں سے استعمال کر رہے ہیں تو اگر وہ راستہ آپ کی جائیداد یا ملکیت نہیں بھی ہے تو آپ کو اس کے استعمال کے تعلق سےقانونی حق حاصل ہو جاتا ہے۔

اس حق کو قانونی زبان میں ’’ایسمینٹری رائٹس‘‘ کہتے ہیں۔ ایسمینٹری رائٹس وہ ہوتے ہیں جیسا کہ پانی کا راستہ ہوتاہے۔ چلنے کا راستہ ہوتا ہے۔ ہوا کا راستہ ہوتا ہے۔ روشنی کا راستہ ہوتا ہے۔ یہ چیزیں آپ کی جائیداد یا ملکیت تک پہنچنے کے لئے جو بھی راستے ہوتے ہیں۔ ان بنائے ہوئے راستوں کو آپ کو استعمال کرنے کا حق حاصل ہوتا ہے۔ آپ ایسمینٹری رائٹس کے قانون کو استعمال کرتے ہوئے اپنا حق حاصل کر سکتے ہیں ۔

آپ کے پڑوسی آپ کے ایسمینٹری رائٹس کے استعمال میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ آپ ان کے خلاف سیول کورٹ سے رجوع ہو سکتے ہیں اور پڑوسی کے خلاف میں انجکشن آرڈر حاصل کر سکتے ہیں۔ عدالت میں آپ یہ واضح کر سکتے ہیں کہ اس راستہ کو چھوڑ کر کوئی اور دوسرا راستہ مجھ کو دستیاب نہیں ہے لہذا یہ راستہ استعمال کرنے سے مجھ کو کوئی بھی روک نہیں سکتا۔ ایسمینٹری رائٹس میں آپ کو مالکانہ حقوق بتانے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔ آپ جو راستہ استعمال کر رہے ہیں۔

اس کے کوئی دستاویزات یا مالکانہ حق ہونا بھی ضروری نہیں ہیں بلکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ صرف اور صرف یہ کہتے ہوئے اس راستہ کو استعمال کر سکتے ہیں کہ اس راستہ سے آنا جانا آپ کا حق ہے اور آپ کئی برسوں سے اس راستہ کو استعمال کر رہے ہیں اور یہ استعمال کرنے کی جو جگہ ہے جو راستہ ہے جو ذریعہ ہے۔

اس کے ماسوا کوئی اور متبادل راستہ موجود نہیں ہے۔ آپ اپنا یہ حق بتاتے ہوئے اور کتنے عرصے سے آپ اس راستہ کو استعمال کر رہے ہیں۔ ان تمام تفصیلات کی وضاحت کرتے ہوئے عدالت سے باضابطہ آپ کے پڑوسی کیخلاف میں احکامات حاصل کر سکتے ہیں۔

ان احکامات کی بنیاد پر آپ اپنے پڑوسی کی مداخلت کو روک سکتے ہیں۔ آپ جو برسوں سے اس راستہ کو استعمال کر رہے ہیں۔ یہ آپ کا قانونی حق ہے اور اس قانونی حق سے آپ کو کوئی بھی محروم نہیں کر سکتا۔ اس سلسلہ میں آپ متعلقہ عدالتوں سے آرڈرس بھی حاصل کر سکتے ہیں۔