تلنگانہ

میری لڑائی عہدہ کیلئے نہیں، ریالی میں کے چندرشیکھرراؤ کا جذباتی تبصرہ (ویڈیو)

چیف منسٹر وبی آر ایس سربراہ کے چندرشیکھرراؤ نے اتوار کے روز کہاکہ وہ کسی عہدہ کیلئے جدوجہد نہیں کررہے ہیں تاہم وہ تلنگانہ کو غربت سے پاک اور صد فیصد خواندہ والی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز کے ا نتخابات کیلئے 4 دن سے بھی کم وقت رہ گیا ہے۔ چیف منسٹر وبی آر ایس سربراہ کے چندرشیکھرراؤ نے اتوار کے روز کہاکہ وہ کسی عہدہ کیلئے جدوجہد نہیں کررہے ہیں تاہم وہ تلنگانہ کو غربت سے پاک اور صد فیصد خواندہ والی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ڈی آئی جی اننت پور رینج کا تبادلہ
جمعیۃ علماء ہند ضلع جگتیال کا گستاخ رسول نرسنگھانند کی فوری گرفتاری کا مطالبہ
مودی اور کے سی آر پر مذہب اور ذات کی سیاست کا الزام
راہول کی ریالی، بائک چلاتے ہوئے کونڈا سریکھا گرپڑیں
گاندھی جی کو کے سی آر کا خراج

جگتیال میں بی آر ایس کی ریالی کے دوران جذباتی تبصرہ کرتے ہوئے کے سی آر نے کہاکہ علیحدہ ریاست کا حصول ان کیلئے بڑا اعزاز ہے۔

عوام کی تائید، آشیرواد کی وجہ سے دوبار چیف منسٹر کے عہدہ پر فائز رہ چکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ علیحدہ تلنگانہ کے حصول کے کریڈٹ سے بڑا کوئی عہدہ ان کیلئے نہیں ہے۔ ریاست کی عوام نے دوبار مجھے چیف منسٹر بنایا۔

تلگو کا کوئی دوسرا چیف منسٹر نہیں ہے جو مجھ سے زیادہ عرصہ تک چیف منسٹر رہا ہو۔

بی آر ایس کے سربراہ نے واضح کردیا کہ وہ عہدہ کیلئے جدوجہد نہیں کررہے ہیں بلکہ ریاست کو غربت سے پاک بنانا اور صدفیصد خواندہ والا اسٹیٹ بنانا ان کی خواہش ہے۔ اس کیلئے وہ مسلسل مساعی انجام دے رہے ہیں۔