آندھراپردیش

نیلور پولیس نے خود کے دفاع میں ملزم پرفائرنگ کردی

تفصیلات کے مطابق پرجا ناٹیا منڈلی ڈسٹرکٹ کمیٹی کے رکن کے پنچالیا کا ہفتہ کے روز کالوروپلی ہاؤسنگ بورڈ کالونی کے قریب قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے علاقہ میں منشیات کے غیر قانونی کاروبار کی مخالفت کی تھی۔

حیدرآباد: اے پی کی نیلورپولیس نے خود کے دفاع میں ملزم پرفائرنگ کردی۔پولیس کے مطابق اتوار کے روز ایک مشتبہ شخص نے ہیڈ کانسٹیبل پر چاقو سے حملہ کیا، جس پر پولیس نے خود کے دفاع میں فائرنگ کی۔اس سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا


تفصیلات کے مطابق پرجا ناٹیا منڈلی ڈسٹرکٹ کمیٹی کے رکن کے پنچالیا کا ہفتہ کے روز کالوروپلی ہاؤسنگ بورڈ کالونی کے قریب قتل کردیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے علاقہ میں منشیات کے غیر قانونی کاروبار کی مخالفت کی تھی۔

پنچالیا سماج دشمن سرگرمیوں کے خلاف بیداری پیدا کر رہے تھے اور مقامی خاتون کاماکشی کے غلبہ کو چیلنج کر رہے تھے، جو مبینہ طور پر علاقہ میں گانجہ کا کاروبار چلا رہی تھی۔


پولیس کے مطابق قتل کے بعد کاماکشی اور اس کے ساتھی کوور کے ایک شوگر فیکٹری میں فرار ہوگئے۔ پولیس جب صبح گرفتاری کے لئے وہاں پہنچی تو ایک ملزم نے جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہیڈ کانسٹیبل پر چاقو سے حملہ کر دیا۔

کانسٹیبل کی جان بچانے کے لئے نیلور رورل سرکل انسپکٹر نے فائرنگ کی، جس میں ملزم کے گھٹنے کے قریب گولی لگی۔
زخمی کانسٹیبل اور ملزم دونوں کو علاج کے لئے نیلور گورنمنٹ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا۔


نیلور رورل پولیس نے قتل کے سلسلہ میں متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، جبکہ ہیڈ کانسٹیبل پر حملہ کا الگ مقدمہ کوور پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا ہے۔