دہلی

78 لاکھ ای پی ایس پنشنرس کیلئے یکم جنوری سے نئی سہولت

مرکز نے چہارشنبہ کے دن سنٹرلائزڈ پنشن پیمنٹس سسٹم (سی پی پی ایس) کو منظوری دی جس سے ایمپلائز پنشن اسکیم(ای پی ایس) کے تحت 78 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔

نئی دہلی: مرکز نے چہارشنبہ کے دن سنٹرلائزڈ پنشن پیمنٹس سسٹم (سی پی پی ایس) کو منظوری دی جس سے ایمپلائز پنشن اسکیم(ای پی ایس) کے تحت 78 لاکھ افراد کو فائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ خبریں
جنگ آزادی میں مسلمانوں کااہم کردار پھر اس کے ثمرات سے محرومی کیوں؟

ای پی ایس‘ ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن(ای پی ایف او) کا حصہ ہے۔ مرکزی وزیر لیبر و روزگار ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ ای پی ایس پنشنرس یکم جنوری 2025 سے ملک میں کہیں بھی کسی بھی بینک‘ کسی بھی برانچ سے پنشن حاصل کرسکتے ہیں۔

وزارت کے بموجب پنشن کی شروعات کے وقت پنشنرس کو کسی بھی قسم کے ویریفکیشن کے لئے برانچ جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ پنشن جاری ہوتے ہی فوری کریڈٹ ہوجائے گی۔

ای پی ایف او کو توقع ہے کہ نئے سسٹم سے اس کے اخراجات میں کمی آئے گی۔ اگلے مرحلہ میں حکومت آدھار بیسڈ پیمنٹ سسٹم (اے بی پی ایس) کی شروعات کرے گی۔