قومی

اب 112 نمبر کے ذریعے ہی راحت ملے گی: ریکھا گپتا

مختلف ہیلپ لائن نمبر ڈائل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صرف 112 ڈائل کرنے سے فوری مدد ملے گی۔

نئی دہلی: دہلی کی چیف منسٹر ریکھا گپتا نے کہا کہ اب دہلی میں کسی بھی قسم کی پریشانی یا ایمرجنسی کی صورت میں مختلف ہیلپ لائن نمبر ڈائل کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ صرف 112 ڈائل کرنے سے فوری مدد ملے گی۔

متعلقہ خبریں
مودی نے دہلی آگ متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کیا
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
ملک میں غیرمعلنہ ایمرجنسی نافذ ہے: عمر عبداللہ
اروند کجریوال،سرکاری قیامگاہ سے نئے بنگلے میں منتقل
کجریوال چند ہفتوں میں سرکاری بنگلہ خالی کردیں گے

ریکھا گپتا نے پیر کو کہا کہ فی الحال، مختلف ہنگامی خدمات کے لیے پولیس (100)، فائر سروس (101)، ایمبولینس/صحت کی خدمات (108)، خواتین کی مدد (181)، بچوں کی مدد (1098)، گیس کا اخراج (1906)، بجلی کی فراہمی (19123)، پانی کی فراہمی (1916)، دہلی میٹرو (155370) اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ/ریلیف سروسز (1077)، سمیت متعدد ایمرجنسی خدمات کے لیے مختلف ہیلپ لائن نمبر استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ بحران کے وقت شہریوں کے لیے الجھن اور تاخیر کا سبب بنتا ہے۔ ایمرجنسی رسپانس سپورٹ سسٹم (ای آرایس ایس) 2.0 کے تحت، اب ہر قسم کی ایمرجنسی کے لیے متعدد نمبروں پر کال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ ہر قسم کی مدد صرف 112 پر کال کر کے حاصل کی جا سکتی ہے۔

چیف منسٹر کے مطابق مرکزی وزارت داخلہ نے 112 کو قومی ایمرجنسی نمبر قرار دیا ہے۔ اس کے پیش نظر دہلی بھی اسے نافذ کرنے کا کام کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ای آرایس ایس 2.0 ایک جدید یونیفائیڈ سگنل ہینڈلنگ سسٹم ہے، جس میں تمام ایمرجنسی کالز، موبائل ایپ ایمرجنسی، پینک بٹن، ایس ایم ایس اور ویب الرٹس ایک ہی پبلک سیفٹی آنسرنگ پوائنٹ پر موصول ہوں گے۔ یہاں سے جس بھی قسم کی ایمرجنسی ہوگی اس کی بنیاد پر پولیس ، فائر، ایمبولینس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سروسز کو بیک وقت الرٹ کیا جا سکے گا۔