ایشیاء

پاکستان: کوہاٹ میں بارش کا پانی تہہ خانے میں داخل، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان کے درہ آدم خیل میں بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں بھرنے سے ایک ہی خاندان کے گیارہ افرادجاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں مانسون جوبن پر ہے۔ بیشترحصوں میں وقفےوقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

کوہاٹ: پاکستان کے درہ آدم خیل میں بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں بھرنے سے ایک ہی خاندان کے گیارہ افرادجاں بحق ہوگئے۔ ملک بھر میں مانسون جوبن پر ہے۔ بیشترحصوں میں وقفےوقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب اور خیبرپختو نخوا میں دھواں دھاراسپیل کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور کئی مقامات پر لینڈ سلا ئیڈنگ کی اطلاعات ہیں جبکہ نشیبی علاقےزیر آب آچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں درہ آدم خیل میں بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہوگیا، جس کے نیتجے میں گھرکےتہہ خانے میں موجود ایک ہی خاندان کے 11 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو1122 نے 11 افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ ایک 5 سال کی بچی کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تہہ خانے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 6 بچے، 3 خواتین اور2 مردشامل ہیں۔

a3w
a3w