قومی

پاکستانی ڈرون ہندوستانی علاقہ میں داخل

جموں وکشمیر کے ضلع سامبا کے سرحدی علاقہ میں ایک پاکستانی ڈرون کے ہندوستانی علاقہ میں داخل ہونے کے فوری بعد بڑی تلاشی مہم شروع کردی گئی۔

جموں (آئی اے این ایس) جموں وکشمیر کے ضلع سامبا کے سرحدی علاقہ میں ایک پاکستانی ڈرون کے ہندوستانی علاقہ میں داخل ہونے کے فوری بعد بڑی تلاشی مہم شروع کردی گئی۔

فوج اور بی ایس ایف نے ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر خصوصی اینٹی ڈرون آلات نصب کئے ہیں جس کے بعد سے جموں و کشمیر میں ڈرونس کے داخل ہونے کے واقعات گھٹ گئے ہیں۔