کھیل

پیرس اولمپکس: تائیکونڈو مقابلہ میں مسلم خاتون کھلاڑی نے اسرائیلی خاتون کو دھول چٹادی

دنیا ابو طالب کو مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں 2-6 سے شکست ہوئی تھی تاہم دوسرے اور تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے ابیشگ سیمبرگ کو 4-5 اور 0-10 سے شکست دی جس کے بعد اسرائیلی خاتون اتھلیٹ اشکبار ہوگئیں۔

پیرس: پیرس اولمپکس میں خواتین کے تائیکوانڈو مقابلے میں سعودی عرب کی اتھلیٹ دنیا ابو طالب نے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

عرب میڈیا کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والے ویمنس تائیکوانڈو انڈر 49 کلوگرام ویٹ کلاس کے راؤنڈ آف 16 مقابلے میں دنیا ابو طالب نے اسرائیلی اتھلیٹ ابیشگ سیمبرگ کو 1-2 سے شکست دی۔

سعودی اتھلیٹ 27 سالہ دنیا ابو طالب سے ہارنے کے بعد اسرائیلی اتھلیٹ 22 سالہ ابیشگ سیمبرگ رو پڑی تھیں۔ دنیا ابو طالب کو مقابلے کے پہلے راؤنڈ میں 2-6 سے شکست ہوئی تھی تاہم دوسرے اور تیسرے راؤنڈ میں انہوں نے ابیشگ سیمبرگ کو 4-5 اور 0-10 سے شکست دی جس کے بعد اسرائیلی خاتون اتھلیٹ اشکبار ہوگئیں۔

a3w
a3w