حیدرآباد

دورانِ پرواز مسافر بے ہوش، طیارہ رن وے سے واپس؛ حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر واقعہ

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ ٹیک آف کے لئے رن وے کی طرف بڑھ رہا تھا۔ طیارہ میں سوار کرپیا موتھورام نامی مسافر نے اچانک طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی اور وہ بے ہوش ہوگیا جس کے فوراً بعد پائلٹ نے ٹیک آف نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور طیارہ کو واپس اس کی جگہ پر لے آیا۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر کولکتہ جانے والی انڈیگو کی ایک فلائٹ اس وقت رن وے سے واپس لوٹ آئی جب دوران پرواز ایک مسافر اچانک بے ہوش ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
شانگریلا گروپ کی جانب سے معذورین کے لیے خصوصی دعوتِ افطار، ماہرین کا تعلیم و تعاون پر زور
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نمازِ تہجد میں تکمیلِ قرآن، جامع مسجد محبوبیہ میں روحانی اجتماع
امریکہ میں شبِ قدر کے موقع پر مسجد دارالعلوم فاؤنڈیشن میں تہنیتی تقریب، مولانا محمد وحید اللہ خان کی 30 سالہ خدمات کا اعتراف
ذہنی تناﺅ ، جسمانی تکالیف سے نجات کے لیے ’ریکی ‘ تکنیک کو فروغ دینے کی ضرورت
حیدرآباد کی سرزمین اپنی گنگا جمنی تہذیب کے باعث صدیوں سے محبت، رواداری اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال رہی ہے، اور آج بھی یہ خوبصورت روایت اپنی پوری شان کے ساتھ زندہ ہے۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طیارہ ٹیک آف کے لئے رن وے کی طرف بڑھ رہا تھا۔ طیارہ میں سوار کرپیا موتھورام نامی مسافر نے اچانک طبیعت خراب ہونے کی شکایت کی اور وہ بے ہوش ہوگیا جس کے فوراً بعد پائلٹ نے ٹیک آف نہ کرنے کا فیصلہ کیا اور طیارہ کو واپس اس کی جگہ پر لے آیا۔

ایئرپورٹ عملہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مسافر کو طیارہ سے نکالا اور چند ہی منٹوں میں اسے ایئرپورٹ پر موجود اپولو میڈیکل سنٹر منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی گئی۔

ہنگامی طبی صورتحال کی وجہ سے پرواز کی روانگی میں کچھ دیر کے لئے تاخیر ہوئی تاہم مسافر کی جان بچانے کے لئے ایئرپورٹ حکام اور انڈیگو عملہ کے بروقت فیصلہ کی ستائش کی جا رہی ہے۔