دہلی

ہریانہ کے عوام، مودی کا چکرویو توڑدیں گے:راہول گاندھی

قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی نے جمعہ کے دن الزام عائد کیا کہ ہریانہ میں بی جے پی معاشی محاذ پر ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام عنقریب وزیراعظم نریندر مودی کے ”چکرویو“ کو توڑنے ایک اور دھکا دیں گے۔

نئی دہلی۔ (پی ٹی آئی) قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی نے جمعہ کے دن الزام عائد کیا کہ ہریانہ میں بی جے پی معاشی محاذ پر ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام عنقریب وزیراعظم نریندر مودی کے ”چکرویو“ کو توڑنے ایک اور دھکا دیں گے۔

متعلقہ خبریں
موڑتاڑ میں بی آر ایس کا راستہ روکو احتجاج
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
ہندوستان ایک ملک ایک سول کوڈ کی طرف بڑھ رہا ہے: نریندر مودی (ویڈیو)
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے

انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی کے پھیلائے ہوئے ”بے روزگاری کے مرض“ نے ریاست کے نوجوانوں کے مستقبل کو ”بڑے خطرہ“ میں ڈال دیا۔ کانگریس حکومت یقینی بنائے گی کہ پھر سے روزگار ملے اور ہر خاندان خوشحال ہو۔

راہول گاندھی نے اپنی حالیہ وجئے سنکلپ یاترا کے دوران عورتوں کے ایک گروپ سے اپنی بات چیت کا ایک ویڈیو ایکس پر شیئر کیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے ایکس پر ہندی میں پوسٹ میں کہا کہ بی جے پی کے پھیلائے ہوئے بے روزگاری کے مرض نے ہریانہ کی جڑوں‘ نوجوانوں کے مستقبل اور ریاست کی سیکوریٹی کو بڑے خطرہ میں ڈال دیا۔

انہوں نے کہا کہ وجئے سنکلپ یاترا کے دوران ہریانہ کی بعض بہنوں نے بڑی اپنائیت سے گھر کی بنی روٹیاں کھلائیں اور ریاست کے پیچیدہ مسائل بھی واضح کئے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ بے روزگاری آج ہریانہ میں ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ بی جے پی نے روزگار دینے والے ہر سسٹم کی کمر توڑدی۔ اس نے اگنی ویر اسکیم کے ذریعہ فوج میں بھرتی کی تیاری کرنے والے نوجوانوں کا جذبہ ختم کردیا۔ باصلاحیت نوجوان نشہ کی لت میں تباہ ہیں۔ مایوس نوجوان جرائم کی راہ پر چل رہے ہیں۔ ڈنکی جیسے خطرناک سفر سے خاندان تباہ ہورہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ریاست میں کانگریس حکومت برسراقتدار آنے کے بعد 2 لاکھ مستقل نوکریاں دی جائیں گی اور ہریانہ کو منشیات سے پاک کیا جائے گا۔