منگل ہاٹ میں پولیس کی چھاپہ ماری، 10 لاکھ روپے کے پٹاخے ضبط، تاجر گرفتار
گرفتار شخص کی شناخت ایم کشنور لال کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم رحیم پورہ میں جولی ہنومان مندر کے سامنے ایک گنجان آبادی والے رہائشی علاقے میں بغیر قانونی لائسنس کے پٹاخے ذخیرہ کررہا تھا۔
حیدرآباد: شہر کے منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پولیس نے غیر قانونی طور پر پٹاخے ذخیرہ کرنے کے الزام میں ایک 38 سالہ تاجر کو گرفتار کرتے ہوئے تقریباً 10 لاکھ روپے مالیت کے پٹاخے ضبط کرلیے۔
گرفتار شخص کی شناخت ایم کشنور لال کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم رحیم پورہ میں جولی ہنومان مندر کے سامنے ایک گنجان آبادی والے رہائشی علاقے میں بغیر قانونی لائسنس کے پٹاخے ذخیرہ کررہا تھا۔
پولیس کی چھاپہ ماری کے دوران مختلف برانڈز کے پٹاخوں کے ڈبے، ملٹی شاٹ فائر ورکس، ساؤنڈ بم، پھلجھڑیاں، زمین پر گھومنے والے پٹاخے، راکٹ اور دیوالی کے گفٹ پیکٹس ضبط کیے گئے۔
پولیس نے بتایا کہ رہائشی علاقے میں بغیر اجازت پٹاخوں کا ذخیرہ کرنا مقامی لوگوں کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔ اسی بنیاد پر ملزم کے خلاف کارروائی کی گئی۔
اس معاملے میں پولیس نے کرائم نمبر 458/2026 کے تحت بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) کی دفعات 287 اور 288 اور ایکسپلوسیو ایکٹ کی دفعہ 9(B)(1)(b) کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے تاکہ ضبط شدہ پٹاخوں کے ذخیرے اور ان کی خرید و فروخت سے متعلق تفصیلات کا پتہ لگایا جاسکے۔