وزیراعظم نے معروف پلے بیک سنگر جانکی کے انتقال پر کیا تعزیت کا اظہار
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہندوستانی موسیقی میں جانکی کا غیر معمولی تعاون آنے والے برسوں میں بھی سامعین کو متاثر اور مسحور کرتا رہے گا۔ مسٹر مودی نے لکھا کہ "سرکردہ پلے بیک سنگر ایس جانکی اماں کا انتقال موسیقی اور ثقافت کی دنیا کے لئے ایک کبھی نہ پورا ہونے والا نقصان ہے۔
نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو معروف پلے بیک سنگر ایس جانکی کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ہندوستانی موسیقی میں جانکی کا غیر معمولی تعاون آنے والے برسوں میں بھی سامعین کو متاثر اور مسحور کرتا رہے گا۔ مسٹر مودی نے لکھا کہ "سرکردہ پلے بیک سنگر ایس جانکی اماں کا انتقال موسیقی اور ثقافت کی دنیا کے لئے ایک کبھی نہ پورا ہونے والا نقصان ہے۔
الگ الگ زبانوں میں ان کے گانے کئی نسلوں کے درمیان مقبول رہے۔ انہوں نے بے مثال خوبصورتی اور تنوع کے ساتھ ہر جذبے کو آواز دی۔ ان کی دھنیں آنے والے برسوں میں بھی سننے والوں کو مسحور کرتی رہیں گی۔”
انہوں نے گلوکارہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ "دکھ کی اس گھڑی میں ان کے خاندان، ان گنت مداحوں اور پوری موسیقی برادری کے تئیں میری گہری تعزیت۔ اوم شانتی۔” مشہور گلوکارہ جانکی کو پیار سے "جانکی اماں” کہا جاتا تھا،ان کا شمار ہندوستان کی معروف عظیم پلے بیک سنگرز میں ہوتا تھا۔ ان کا کریئر چھ دہائیوں سے بھی زیادہ طویل رہا۔ انہوں نے تمل، تیلگو، ملیالم، کنڑ اور ہندی سمیت کئی ہندوستانی زبانوں میں ہزاروں گانے ریکارڈ کئے۔
بہترین آواز کی رینج، جذبات کی گہرائی اور حیرت انگیز تنوع کے لئے ان کی کافی ستائش کی گئی۔ واضح رہے کہ ایس جانکی (88) کا ہفتہ کو میسور کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔