جامعہ نظامیہ کے عظیم سپوت، ممتاز علمی و تدریسی شخصیت حضرت مولانا حافظ محمد غوث سلیم نقشبندی کی دینی خدمات قابلِ تقلید
حضرت کا بروز ہفتہ طویل علالت کے بعد سانحہء ارتحال ہوچکاہے
حیدرآباد- : مولانا حافظ الحاج محمد غوث سلیمؔ نقشبندی ولد حضرت محمد چاند صاحبؒ کا 68 سال کی عمر میں 11 / جولائ بروز ہفتہ طویل علالت کے بعد سانحہء ارتحال ہوچکاہے ،جنکی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر جامع مسجد انوارؒ احاطہء جامعہ نظامیہ میں حضرت مولانا ڈاکٹر الحاج محمد عبدالمجید نظامی ملتانی سابق صدرنشین شعبہء جامعہ عثمانیہ و معزز رکن مجلس انتظامی جامعہ نظامیہ نے پڑھائ اور دعائے مغفرت کی- مولانا سلیمؔ نقشبندی ملک کی عظیم و قدیم اسلامی یونیورسٹی ازہر ہند جامعہ نظامیہ حیدرآباد دکن کے عظیم سپوت خطیب اور معروف عالمِ دین گذشتہ کئی دہائیوں سے درس و تدریس ، خطابت اصلاحِ معاشرہ اور کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر ابتدائ حافظ نگر یاقوت پورہ کی گراں قدر خدمات انجام دے چکے ہیں ۔
آپ کی پیدائش 30 اپریل 1960ء کو حیدرآباد میں ہوئی ۔ ابتدائی تعلیم پرائمری اسکول سلطان شاہی میں حاصل کی ، بعد ازاں جامعہ نظامیہ سے دینی تعلیم مکمل کی اور 1983ء میں سندِ فضیلت حاصل کی۔ فراغت کے بعد مختلف مساجد میں امامت و خطابت کے فرائض انجام دیتے ہوئے عوام کی دینی و اخلاقی رہنمائی میں مصروف رہے۔
1985ء سے جامع مسجد غوثیہؓ ، امام باڑہ میں امامت و خطابت اور عیدگاہ کی ذمہ داریاں ادا کئے ۔
حضرت مولانا حافظ محمد غوث سلیم نقشبندی کو ولئ کامل ولئی برحق ابوالخیر حضرت مولانا الحاج سید رحمت اللہ شاہ صاحب نقشبندی مجددی قادری رحمہ اللہ قادری نقشبندی علیہ الرحمہ سے سلسلۂ نقشبندیہ مجددیہ قادریہ میں بیعت حاصل تھی ۔ آپ سادگی ، تقویٰ ، حسنِ اخلاق اور عوامی اصلاح کے جذبے کے باعث علمی و دینی حلقوں میں قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔
علمی و سماجی حلقوں نے حضرت مولانا کی دینی ، تدریسی اور دعوتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی صحت ، درازیٔ عمر اور مزید دینی خدمات کے لئے دعا کی ہے ۔ نماز جنازہ کے موقعہ پر شیخ الجامعہ جامعہ نظامیہ حضرت مولانا ڈاکٹر محمد سیف اللہ قادری ، شیخ الحدیث جامعہ نظامیہ نجم المحدثین حضرت علامہ حافظ مفتی الحاج ڈاکٹر سید شاہ صغیر احمد نقشبندی ، فخرنظامیہ حضرت علامہ الحاج سید شاہ عزیز اللہ قادری نقشبندی شیخ العقائد جامعہ نظامیہ ، عمدۃ الحکمۃ حضرت علامہ الحاج سید شاہ نعمت اللہ قادری بانی مدرسہ عربیہ انوارالعلوم ، حضرت مولانا الحاج قاضی محمد بشیر محی الدین صدیقی ملتانی ،حضرت مولانا عمر فاروق الہاشمی نقشبندی رکن مجلس انتظامی جامعہ نظامیہ ، مولانا ابو عمار عبدالقادر سیفیؔ عرفان اللہ شاہ نوری چشتی نقشبندی قادری جامع السلاسل بانی انجمن سیف الاسلام خلوت ،مولانا قاضی الحاج سید لطیف علی قادری ملتانی صدر قاضی ، مولانا ذوالفقار محی الدین ملتانی جامعہ عثمانیہ ، مولانا ڈاکٹر محمد سراج احمد ، شاعر خلیجؔ مولانا جلیل احمد نظامی نقشبندی، مولانا قاضی محمد امتیاز نقشبندی، مولانا الحاج محمد سلطان احمد نقشبندی ، علامہ حافظ الحاج حمید اللہ خان نقشبندی ، مولانا حافظ الحاج مفتی محمد ولی اللہ ادریس طاہری قادری ناظم اعلی المعھد الدینی العربی ،مفسرقرآن حکیم حضرت علامہ محمد محی الدین قادری محمودیؔ خازن کل ہند انجمن طلباء قدیم جامعہ نظامیہ، اسدالعلماء مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر ، حضرت مولانا حافظ الحاج محمد فرید الدین نقشبندی امام درگاہ حضرات جہانگیر پیراں رحمہمااللہ ، مولانا حافظ محمد سلیم جدہ ، مولانا حافظ قاضی سید مدثر احمد نقشبندی ملتانی قادری ، مولانا حافظ نصیرالدین نقشبندی ، مولانا حافظ اسماعیل الہاشمی نقشبندی ، حضرت مولانا الحاج میر لطافت علی قادری سابق شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ ، حضرت مولانا قاضی شیخ محمد محبوب نقشبندی ، مولانا حافظ حکیم احسن محی الدین نقشبندی مبین ،مولانا حافظ محمد انوار اللہ نقشبندی ، مولانا حافظ وقاری محمد صابر الدین انصاری ، حضرت مولانا قاری محمد نعیم الدین نعیمؔ نقشبندی درگاہ حضرات جہانگیر پیراںؒ کے علاوہ سینکڑوں حضرات موجود تھے- تدفین سلطان شاہی قبرستان میں عمل میں آئی – فاتحہ سہ یوم 12 / جولائ بروز اتوار بعد نماز عصر جامع مسجد حضرت سیدنا ابوبکر صدیقؓ عیدی بازار میں مقرر ہے – مزید تفصیلات کے لئے حسب ذیل فون
*8639415971* نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں-