شاہی جامع مسجد کمیٹی کے صدر کی رہائی پر جلوس، کئی افراد پر مقدمہ درج
شاہی جامع مسجد کمیٹی کے صدر کی جیل سے رہائی کی خوشی میں جلوس نکالنے پر صدر کمیٹی اور دیگر افراد کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔ پولیس نے سنبھل میں چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔
سنبھل (یوپی) (پی ٹی آئی) شاہی جامع مسجد کمیٹی کے صدر کی جیل سے رہائی کی خوشی میں جلوس نکالنے پر صدر کمیٹی اور دیگر افراد کے خلاف کیس درج کرلیا گیا۔ پولیس نے سنبھل میں چہارشنبہ کے دن یہ بات بتائی۔
سب انسپکٹر آشیش تومر کی شکایت پر منگل کے دن کوتوالی پولیس اسٹیشن میں ظفر علی صدر کمیٹی‘ سرفراز‘ طاہر‘ حیدر اور دیگر 50-60 نامعلوم افراد کے خلاف امتناعی احکامات کی خلاف ورزی کا معاملہ درج ہوا۔
ظفر علی گزشتہ برس اترپردیش کے اس ضلع میں جامع مسجد کے سروے کے دوران تشدد کے سلسلہ میں جیل میں بند تھے۔ وہ یکم اگست کو مرادآباد جیل سے رہا ہوئے۔
बला का जोश ज़ालिम तेरे दिवाने में है
— Mukesh Kumar (@mukeshkrd) August 6, 2025
कल जमानत पर छूटे थे आज थाने में हैं
UP के संभल में सुदर्शन न्यूज़ की खबर का बड़ा असर
जामा मस्जिद के सदर जफर अली पर FIR दर्ज
जफर अली समेत 50 अज्ञात समर्थकों पर भी मुक़दमा हुआ दर्ज
जामा मस्जिद के सर्वे के दौरान भीड़ को इकट्ठा करके हिंसा… pic.twitter.com/uBfbW69MRi
ان کی رہائی کے بعد مرادآباد تا سنبھل 40کیلو میٹر طویل روڈ شو کیا گیا تھا۔ جگہ جگہ ان کا خیرمقدم کیا گیا اور ان کے قافلہ پر پھول برسائے گئے تھے۔ پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو ز کا ازخود نوٹ لیا۔