راہول اور پرینکا گاندھی سے طلباء کی فریاد، کوچنگ فیس واپسی کا مطالبہ
قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے چہارشنبہ کے دن ویژن آئی اے ایس کوچنگ سنٹر کے طلباء سے ملاقات کی اور ٹیوشن سنٹر میں انہیں درپیش مسائل کی سماعت کی۔
نئی دہلی (آئی اے این ایس) قائد اپوزیشن لوک سبھا راہول گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی وڈرا نے چہارشنبہ کے دن ویژن آئی اے ایس کوچنگ سنٹر کے طلباء سے ملاقات کی اور ٹیوشن سنٹر میں انہیں درپیش مسائل کی سماعت کی۔
کانگریس کے بموجب اس ملاقات میں طلباء نے تشویش ظاہر کی کہ انسٹی ٹیوٹ میں کوچنگ اور اسٹیڈی میٹرئیل کا معیار گھٹتا جارہاہے۔ انہیں ابھی تک ان کی فیس واپس نہیں ملی ہے۔ کانگریس نے ایکس پر پوسٹ میں کہاکہ راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی وڈرا نے ویژن آئی اے ایس کوچنگ انسٹی ٹیوٹ کے طلباء سے ملاقات کی طلباء نے انہیں بتایا کہ تعلیم‘ مینٹور شپ اور اسٹیڈی میٹریل کا معیار تیزی سے گھٹتا جارہاہے۔
انتظامیہ فیس واپس کرنے کے ان کے مطالبہ کو نظرانداز کررہی ہے۔ ویژن آئی اے ایس‘ یو پی ایس سی کے امتحانات کی تیاری کرانے والا ادارہ ہے۔ وہ جنرل اسٹیڈیز فاونڈیشن کورس‘ٹسٹ سیریز‘ کرنٹ افیرس میگزینس اور پرسنلائزڈ مینٹورنگ فراہم کرنے کادعوی کرتاہے۔ اس کے کلاس رومس سنٹر دہلی (قرول باغ اور مکرجی نگر) جئے پور‘پونے‘حیدرآباد‘ چندی گڑھ‘احمد آباد اور لکھنو میں ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ کے طلباء کو شکایت ہے کہ کلاسس بار بار رد کردی جاتی ہیں۔ ٹیچنگ او رمینٹور شپ کی ک والٹی تیزی سے گھٹتی جارہی ہے۔ کئی ماہ سے فیس واپسی کا مطالبہ کیا جارہاہے لیکن انتظامیہ ماننے کو تیار نہیں۔ جاریہ سال جولائی میں طلباء اور اساتذہ نے دہلی کے قرول باغ میں انسٹی ٹیوٹ کی مین برانچ کے سامنے احتجاج کیاتھا۔
فیکلٹی کو شکایت ہے کہ انہیں کئی ماہ سے تنخواہ نہیں ملی رہی ہے۔ تنخواہ ملتی بھی ہے تو تاخیر سے ملتی ہے۔ یہ کوچنگ انسٹی ٹیوٹ گزشتہ برس دسمبر میں بھی اس وقت سرخیوں میں آیاتھا جب سنٹرل کنزیومر پروٹکشن اتھاریٹی (سی سی ٹی اے) نے اس پر 11لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیاتھا۔
اتھاریٹی کا کہناتھا کہ انسٹی ٹیوٹ نے سیول سرویس 2022 اور 2023 کے نتائج کے تعلق سے اپنی ویب سائٹ پر گمراہ کن اشتہارات چلائے تھے۔ اس کا ایسا کرنا کنزیومر پروٹکشن ایکٹ 2019 کی خلاف ورزی تھا۔