قومی

میں ٹراویل ایجنٹ نہیں ہوں:تھرور

کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور سے جب راہول گاندھی کے بیرونی دورہ کے بارے میں پوچھا گیاتو انہوں نے چہارشنبہ کے دن منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہامیں ٹرائیول ایجنٹ نہیں ہوں۔

ترواننت پورم (آئی اے این ایس) کانگریس رکن پارلیمنٹ ششی تھرور سے جب راہول گاندھی کے بیرونی دورہ کے بارے میں پوچھا گیاتو انہوں نے چہارشنبہ کے دن منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہامیں ٹرائیول ایجنٹ نہیں ہوں۔

یہ بات ذہن نشین رہے کہ ہر ایک کی اپنی وجوہات ہوتی ہیں۔ راہول گاندھی کے بیرونی دورہ کے تعلق سے وضاحت کے بجائے ششی تھرور نے سوال سے لاتعلقی ظاہر کی۔

انہوں نے واضح کردیا کہ وہ راہول گاندھی کے تعلق سے کچھ بھی بولنے کے موقف میں نہیں ہیں۔ انہوں نے راہول گاندھی کے بیرونی سفر کے تعلق سے سوال کاجواب نہیں دیا۔

انہوں نے اس پر زور دیا کہ سیاسی قائدین کی انفرادی پسند ناپسند ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ ترواننت پورم میں ہیں اور ان کے تعلق سے بات کرنا چاہیں گے کسی اور کے تعلق سے نہیں۔