حیدرآباد
ٹرینڈنگ

سکریٹریٹ اور جی ایچ ایم سی ہیڈ آفس پر آر بی۔ ایکس مارکنگ (ویڈوز)

رود موسیٰ پر واقع مختلف علاقوں میں جاری سروے کے خلاف احتجاج کے طور پر سماجی کارکن و سابق کانگریس قائد بکا جڈسن نے آج تلنگانہ سکریٹریٹ اور صدردفتر جی ایچ ایم سی پر ’آر بی۔ ایکس)‘ مارکنگ لگادی۔

حیدرآباد(منصف نیوز بیورو) رود موسیٰ پر واقع مختلف علاقوں میں جاری سروے کے خلاف احتجاج کے طور پر سماجی کارکن و سابق کانگریس قائد بکا جڈسن نے آج تلنگانہ سکریٹریٹ اور صدردفتر جی ایچ ایم سی پر ’آر بی۔ ایکس)‘ مارکنگ لگادی۔

اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین حکومت سے یہ سوال کررہے ہیں کہ سکریٹریٹ اور جی ایچ ایم سی کے صدردفتر کو بھی آیا حکومت منہدم کردے گی‘جو حسین ساگر جھیل کے فل ٹینک لیول (ایف ٹی ایل) اور بفر زون حدود میں آتے ہیں۔

جڈسن نے سکریٹریٹ اور جی ایچ ایم سی کے گیٹس پر ’آر بی۔ ایکس‘ پینٹ کردیا۔ موسیٰ ریور بیوٹیفیکیشن پروجیکٹ کے لئے رود موسیٰ پر واقع مختلف علاقوں میں عہدیدار سروے کرتے ہوئے منہدم کئے جانے والے مکانات اور دیگر ڈھانچوں پر اسی طرح کی مارکنگ کررہے ہیں۔

اس پروجیکٹ سے متاثر ہونے والے مکین گزشتہ چند دنوں سے مظاہرے کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتے آرہے ہیں کہ انہدامی کارروائیوں کو روک دیا جائے۔ ان کا یہ استدال ہے کہ وہ ان علاقوں میں کئی دہوں سے رہتے آرہے ہیں اور ان کے پاس کارآمد دستاویزات بشمول جائیداد کے رجسٹریشن بھی موجود ہیں۔

اپوزیشن قائدین انہدامی کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہوئے شہر کے قلب میں واقع کئی اہم مقامات پر ذخائرآب کے کامل سطح آب کے دائرے میں واقع غیرمجاز تعمیرات پر حکومت کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

a3w
a3w