دہلی

مذہبی مقامات قانون، سماعت ملتوی

سپریم کورٹ نے آج مذہبی مقامات قانون 1991 سے متعلق درخواستوں کی سماعت اپریل کے پہلے ہفتہ تک ملتوی کردی۔

نئی دہلی(پی ٹی آئی) سپریم کورٹ نے آج مذہبی مقامات قانون 1991 سے متعلق درخواستوں کی سماعت اپریل کے پہلے ہفتہ تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
آتشبازی پر سال بھر امتناع ضروری: سپریم کورٹ
گروپI امتحانات، 46مراکز پر امتحان کا آغاز
خریدے جب کوئی گڑیا‘ دوپٹا ساتھ لیتی ہے

چیف جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس سنجے کمار پر مشتمل بنچ نے کہا کہ معاملہ کی سماعت سہ رکنی بنچ کرے گی۔ پیر کی صبح سپریم کورٹ نے 1991 کے قانون کے جواز سے متعلق کیس میں کئی تازہ درخواستیں داخل ہونے پر ناراضگی ظاہر کی۔

چیف جسٹس آف انڈیا نے کہا کہ ہم سماعت نہیں کرپائیں گے۔سینئر وکیل اندراجئے سنگھ نے آج ہی سماعت کے لئے تازہ درخواست داخل کی۔ سی جے آئی نے کہا کہ درخواستیں داخل کرنے کی کوئی حد ہونی چاہئے۔

ڈھیر ساری عبوری درخواستیں داخل ہوئی ہیں جن کی سماعت ہم نہیں کرپائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ میں تاریخ دی جاسکتی ہے۔ 12 دسمبر کے بعد کئی درخواستیں داخل ہوئیں۔ مجلس کے اسدالدین اویسی‘ سماج وادی پارٹی رکن پارلیمنٹ حلقہ کیرانہ اقراء چودھری اور کانگریس پارٹی نے 1991 کے قانون کی موثر عمل آوری کی گزارش کی۔