Uncategorizedتلنگانہ

تنقید کے بعد ریونت ریڈی حکومت کا یوٹرن، دفاتر کو کلایہ جیوتی آرٹس کمپلیکس منتقل کرنے کا فیصلہ واپس

حکومت نے کاکتیہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (KUDA) کے دفتر کو دوبارہ اس کی اپنی عمارت میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ عہدیداروں کے مطابق کلایاجوتی آرٹس کمپلیکس منتقل کیے گئے دفتری سامان اور دیگر آلات کو منگل کے روز واپس KUDA کی اپنی عمارت منتقل کیا جائے گا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی حکومت نے فنکاروں اور مختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کے بعد کلایاجوتی آرٹس کمپلیکس میں سرکاری دفاتر منتقل کرنے کے فیصلے سے پسپائی اختیار کرلی ہے۔

حکومت نے کاکتیہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (KUDA) کے دفتر کو دوبارہ اس کی اپنی عمارت میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ عہدیداروں کے مطابق کلایاجوتی آرٹس کمپلیکس منتقل کیے گئے دفتری سامان اور دیگر آلات کو منگل کے روز واپس KUDA کی اپنی عمارت منتقل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کلایاجوتی آرٹس کمپلیکس میں سرکاری دفاتر قائم کرنے کے فیصلے پر فنکاروں نے سخت اعتراض کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کمپلیکس فنون و ثقافت کے فروغ اور فنکارانہ سرگرمیوں کے لیے مختص ہے، لہٰذا اسے انتظامی دفاتر کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

فنکاروں نے حکومت کے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ کمپلیکس کو اس کے اصل مقصد کے لیے ہی استعمال کیا جائے اور فنکاروں کو اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لیے مناسب سہولتیں فراہم کی جائیں۔

شدید مخالفت اور تنقید کے بعد حکومت نے اپنے فیصلے پر نظرثانی کرتے ہوئے KUDA دفتر کو دوبارہ اس کی اپنی عمارت میں منتقل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس پیش رفت کو حکومت کے سابقہ فیصلے سے دستبرداری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔