کھیل

ویراٹ کوہلی کے گڑھ میں روہت شرما کے نام کے نعرے لگ گئے

ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں تین میچوں کی ٹسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیل رہی ہیں۔ میچ میں چوتھے دن کا کھیل شروع ہوچکا ہے۔

بنگلورو: ہندوستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں تین میچوں کی ٹسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیل رہی ہیں۔ میچ میں چوتھے دن کا کھیل شروع ہوچکا ہے۔

متعلقہ خبریں
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹسٹ سیریز کیلئے ٹیم انڈیا کا اعلان، محمد سمیع کی واپسی میں مزید تاخیر
روہت نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا
دھونی، ہندوستان کے سب سے کامیاب کپتان: گیل
کوہلی نے سچن تنڈولکر کو پیچھے چھوڑدیا
ٹی ٹوئنٹی میں نوجوانوں کو موقع دینا صحیح وقت تھا: روہت

ٹیم انڈیا میچ میں آہستہ آہستہ واپسی کرتی نظر آرہی ہے۔ ادھر سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں ویراٹ کوہلی کے گڑھ یعنی بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ہندوستانی کپتان روہت شرما کے نام پر نعرے لگائے جارہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کے ایل راہول باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کیلئے آتے ہیں۔ اس دوران راہول نے مداحوں کو اپنا ہاتھ دکھایا اور پھر اسٹیڈیم میں روہت شرما کے نام پر نعرے لگنے لگے۔ ویڈیو میں مداحوں سے پوچھا گیاکہ ’ہندوستان کا بادشاہ کون ہے؟‘ اس پر روہت شرما کے نعرے لگائے گئے۔

آہستہ آہستہ چننا سوامی کا پورا اسٹیڈیم ان نعروں سے گونجنے لگتاہے۔ اس سے پہلے بھی ممبئی کے وانکھیڑے میں کئی بار ایسے نعرے سننے کو مل چکے ہیں۔ وانکھیڈے میں ’ممبئی کا راجہ‘ کون کے نعرے لگے تھے تاہم اب شائقین نے ان نعروں میں معمولی تبدیلی کی جس میں ممبئی کی جگہ ’انڈیا کا راجہ‘ لے لی گئی۔

میچ کے چوتھے روز سرفراز خان نے شاندار اننگز کھیلی اور سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 110 گیندوں میں 13 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔ یہ سنچری سرفراز کے بیاٹ سے اس وقت آئی جب ٹیم انڈیا کو بڑی برتری حاصل تھی۔ سرفراز نے کوہلی کے ساتھ تیسری وکٹ کیلئے 136 کی شراکت داری کی۔

اب وہ رشبھ پنت کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ دوسری اننگز میں ٹیم انڈیا کی شاندار بلے بازی نے ایک بار پھر میچ میں دلچسپی پیدا کردی ہے۔ اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ یہ میچ کہاں ختم ہوتاہے۔