شمالی بھارت

سنبھل فساد عدالتی کمیشن کا کل دورہ

سنبھل فسادات کی تحقیقات کرنے والا سہ رکنی عدلیہ کمیشن 21 جنوری کو شہر کا دورہ کرے گا۔ عہدیداروں نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔ حکومت ِ اترپردیش نے 24 نومبر کے فسادات کی تحقیقات کے لئے 11 دسمبر کو عدالتی کمیشن قائم کیا تھا۔

سنبھل (یوپی):  سنبھل فسادات کی تحقیقات کرنے والا سہ رکنی عدلیہ کمیشن 21 جنوری کو شہر کا دورہ کرے گا۔ عہدیداروں نے پیر کے دن یہ بات بتائی۔ حکومت ِ اترپردیش نے 24 نومبر کے فسادات کی تحقیقات کے لئے 11 دسمبر کو عدالتی کمیشن قائم کیا تھا۔

متعلقہ خبریں
طالبات کی خفیہ فلمبندی‘ ضبط شدہ فونس میں ہنوز کوئی فحش ویڈیوز نہیں پائے گئے: پولیس (ویڈیو)
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
ضلع سرسلہ میں 30بندر مردہ پائے گئے
بابا صدیقی قتل کیس میں 11 ویں گرفتاری
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار

شاہی جامع مسجد کے سروے کے دوران 24 نومبر کو مسجد کے قریب تشدد برپا ہوا تھا۔ احتجاجیوں اور پولیس والوں میں جھڑپیں ہوئی تھیں۔ 4 جانیں گئی تھیں اور کئی دیگر زخمی ہوئے تھے۔

کمیشن نے قبل ازیں یکم دسمبر کو ضلع مجسٹریٹ راجندر پینسیا اور سپرنٹنڈنٹ پولیس کرشنا کمار کے ساتھ فساد زدہ علاقوں بشمول شاہی جامع مسجد کا دورہ کیا تھا۔ 21 جنوری کو کمیشن‘ سنبھل کے پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاؤز میں ان لوگوں کا بیان لے گا جو فساد سے متعلق بیان دینا چاہتے ہوں۔