آندھراپردیش
سنکرانتی کا جشن: وجے واڑہ بس اسٹینڈ پر مسافروں کا ہجوم
گزشتہ تین دنوں سے بس اسٹینڈ پر مسافروں کا غیر معمولی ہجوم دیکھا جا رہا ہے۔ حیدرآباد اور دیگر دور دراز مقامات سے وجے واڑہ پہنچنے والے مسافر یہاں سے اپنے گاؤں جانے کے لئے آر ٹی سی بسوں کا سہارا لے رہے ہیں۔
حیدرآباد: سنکرانتی کے تہوار کے پیش نظراے پی کے وجے واڑہ کا پنڈت نہرو بس اسٹینڈ مسافروں سے کھچا کھچ بھر گیا ہے۔ اپنے آبائی علاقوں کو جانے کے لئے ہزاروں افرادگھنٹوں بسوں کا انتظار کر رہے ہیں۔
گزشتہ تین دنوں سے بس اسٹینڈ پر مسافروں کا غیر معمولی ہجوم دیکھا جا رہا ہے۔ حیدرآباد اور دیگر دور دراز مقامات سے وجے واڑہ پہنچنے والے مسافر یہاں سے اپنے گاؤں جانے کے لئے آر ٹی سی بسوں کا سہارا لے رہے ہیں۔
اگرچہ کہ آر ٹی سی کی جانب سے بسیں فراہم کی گئی ہیں لیکن مسافروں کی تعداد اتنی زیادہ ہے کہ بیشتر افرادکو سیٹیں نہیں مل رہی ہیں اور وہ کھڑے ہو کر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔