مشرق وسطیٰ

سعودی عرب نے رات سے ابتک 60 سے زائد ڈرون مار گرائے

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی وزارتِ دفاع کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری متعدد بیانات میں بتایا گیا کہ فضائی دفاعی نظام نے آدھی رات کے بعد مختلف مقامات پر آنے والے مجموعی طور پر 61 ڈرونز کو تباہ کر دیا۔

ریاض: سعودی عرب کی وزارتِ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے مشرقی علاقوں میں رات گئے سے اب تک 60 سے زائد ڈرون مار گرائے گئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق سعودی وزارتِ دفاع کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری متعدد بیانات میں بتایا گیا کہ فضائی دفاعی نظام نے آدھی رات کے بعد مختلف مقامات پر آنے والے مجموعی طور پر 61 ڈرونز کو تباہ کر دیا۔

وزارتِ دفاع کے مطابق یہ تمام ڈرون ملک کے مشرقی حصے کی جانب بڑھ رہے تھے تاہم بر وقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کا دفاعی نظام پوری طرح الرٹ ہے اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اردو اکیڈمی جدہ کا گیارہواں سہ ماہی پروگرام شاندار انداز میں منعقد، تمثیلی مشاعرہ اور طلبہ کی پذیرائی
سعودی عرب میں میڈیکل و انجینئرنگ کی اعلیٰ تعلیم کے مواقع پر IIPA کا رہنمائی سیشن
ادبی فورم ریاض کا مشاعرہ بہ یاد تابش مہدی مرحوم
ڈاکٹر سید انور خورشید کو پریواسی بھارتیہ سمان 2025 ایوارڈ ملنےپر تہنیتی جلسہ