حیدرآباد

ماں کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت

تعلیم میں دلچسپی نہ لینے پر ڈانٹ پر بیٹے نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر ماں کی شکایت کی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع وجئے واڑہ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے ستیہ نارائن پورم گلابی ٹوٹا علاقہ کاایک لڑکا اپنی ماں کے خلاف شکایت درج کروانے پولیس اسٹیشن پہنچا۔

حیدرآباد: تعلیم میں دلچسپی نہ لینے پر ڈانٹ پر بیٹے نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر ماں کی شکایت کی۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع وجئے واڑہ میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے ستیہ نارائن پورم گلابی ٹوٹا علاقہ کاایک لڑکا اپنی ماں کے خلاف شکایت درج کروانے پولیس اسٹیشن پہنچا۔

پولیس کے مطابق ماں تعلیم پر زور دے رہی تھی جبکہ وہ تعلیم میں دلچسپی نہیں دکھارہا تھا۔ اس خاتون کے دو بیٹے ہیں۔ شوہر سے اختلافات کی وجہ سے وہ تنہا زندگی گزار رہی ہے۔

پولیس کے مطابق یہ خاتون اپنے گھریلو اخراجات کی تکمیل کے لئے اپنے بڑے بیٹے کو ایک دکان میں کام پر بھیجتی ہیں۔ وہ خود بھی ایک دکان میں کام کرتی ہے اوراس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے چھوٹے بیٹے کی پڑھائی کروا رہی ہیں۔

چھوٹے بیٹے کے لئے جو آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے، انہوں نے موبائل فون بھی خریدا۔ جب چھوٹا بیٹا موبائل دلانے کے باوجود مناسب تعلیم حاصل نہیں کررہا تھا تو ماں نے اسے ڈانٹا جس پر ناراض ہو کر لڑکا گھر چھوڑ کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اور ماں کے خلاف شکایت درج کرنے کی درخواست کی۔

اے سی پی درگاراو نے لڑکی کی ماں کو بلا کر پوچھ گچھ کی اور حقیقی صورتحال کو سمجھا۔ بعد ازاں لڑکے کی کونسلنگ کی گئی اوراسے گھر بھیج دیا گیا۔