جرائم و حادثاتحیدرآباد

حیدرآباد کے بالاپور میں سنسنی خیز قتل، شوہر نے بیوی کا گلا کاٹ کر جان لے لی (ویڈیو)

اجمیرا کو اس کے شوہر مصطفیٰ نے مبینہ طور پر چاقو سے گلا کاٹ کر ہلاک کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، قتل کی وجہ خاندانی تنازعات بتائی جارہی ہے۔

حیدرآباد: شہر کے بالاپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک دل دہلا دینے والا قتل کا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا چاقو سے گلا کاٹ کر قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق، 32 سالہ اجمیرا کو اس کے شوہر مصطفیٰ نے مبینہ طور پر چاقو سے گلا کاٹ کر ہلاک کردیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، قتل کی وجہ خاندانی تنازعات بتائی جارہی ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بالاپور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔ پولیس اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ قتل کن حالات میں پیش آیا اور اس کے پیچھے اصل وجوہات کیا ہیں۔

اس واقعہ سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔