تلنگانہ

آئی اے ایس آفیسرکاٹا امرپالی کی سکریٹری سی ایم او کے طورپر خدمات!

آئی اے ایس آفیسرکاٹا امرپالی، جو اس وقت دہلی میں وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) میں ڈپٹی سکریٹری کے طور پر کام کر رہی ہیں کی جلد خدمات تلنگانہ میں شروع ہونے کی اطلاعات ہیں، بتایا جاتا ہے کہ وزیراعلی ریونت ریڈی کے سکریٹری (سی ایم او سکریٹری) کے طور پر وہ خدمات انجام دیں گی۔

حیدرآباد: آئی اے ایس آفیسرکاٹا امرپالی، جو اس وقت دہلی میں وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) میں ڈپٹی سکریٹری کے طور پر کام کر رہی ہیں کی جلد خدمات تلنگانہ میں شروع ہونے کی اطلاعات ہیں، بتایا جاتا ہے کہ وزیراعلی ریونت ریڈی کے سکریٹری (سی ایم او سکریٹری) کے طور پر وہ خدمات انجام دیں گی۔

متعلقہ خبریں
الانصار فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہفتہ واری درس قرآن
مرکزی بجٹ میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافیوں کو دور کیا جائے۔ کانگریس ایم پیز کا زور
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

امرپالی،متحدہ ریاست آندھرا پردیش میں 2010 بیچ سے تعلق رکھتی ہیں اور ریاست کی تقسیم کے دوران انہیں تلنگانہ کیڈر میں الاٹ کیا گیا تھا۔

انہوں نے ورنگل ضلع کلکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں اور 2018 کے اسمبلی انتخابات کے دوران ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر کے طور پر خدمات انجام دیں۔

2019 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد، وہ پہلی بار مرکزی ڈیپوٹیشن پر گئیں۔انہوں نے تقریباً ایک سال تک ڈپٹی سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دیں۔بعد ازاں وہ پی یم و میں ڈپٹی سکریٹری بنائی گئیں۔

a3w
a3w