شمالی بھارت

امرتسر میں ساڑھے چار کلو گرام ہیروئن کے ساتھ سات اسمگلر گرفتار

پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے جمعرات کو کہا کہ معتبر انٹیلی جنس پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس ٹیموں نے ملزمین کو گرفتار کیا اور ایک بین الاقوامی منشیات سنڈیکیٹ کے ساتھ ان کے روابط کا پردہ فاش کیا۔

امرتسر: پنجاب میں امرتسر دیہی پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں سات منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے اور 4.5 کلو گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔

متعلقہ خبریں
شمس آباد کی مندر میں مورتی کو نقصان، ایک شخص گرفتار
مفت برقی سربراہی کے باوجود بجلی کا سرقہ، انتظامیہ پریشان
روڈی شیٹر ایوب خان گرفتار
صوبہ پنجاب میں پاکستان کے رمیش سنگھ اروڑہ پہلے سکھ وزیر
بھارت بند، پنجاب میں بسیں سڑکوں سے غائب

پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے جمعرات کو کہا کہ معتبر انٹیلی جنس پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس ٹیموں نے ملزمین کو گرفتار کیا اور ایک بین الاقوامی منشیات سنڈیکیٹ کے ساتھ ان کے روابط کا پردہ فاش کیا۔

انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزمان کےپی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت حراست میں لئے گئے سنڈیکیٹ کے ایک کلیدی آپریٹر گرودیپ عرف رانو سے بھی تعلقات تھے۔

ڈی جی پی نے کہا کہ پورے نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لئے مزید تفتیش جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس ڈرگ کارٹیل کو ختم کرنے اور پنجاب کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے پرعزم ہے۔