شمالی بھارت

شاہجہاں پور میں قرآن کے اوراق پھاڑنے والا زیرحراست (ویڈیو)

اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں پولیس نے ایک شخص کو ایک مقدس کتاب کے اوراق پھاڑنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

شاہجہاں پور (یوپی) (پی ٹی آئی) اترپردیش کے ضلع شاہجہاں پور میں پولیس نے ایک شخص کو ایک مقدس کتاب کے اوراق پھاڑنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔

ریلوے اسٹیشن سے صرف 50 میٹر دور جلال آباد پولیس اسٹیشن کے قریب یہ واقعہ جمعرات کی رات 9 بجے کا ہے۔ ہزاروں لوگ جمع ہوگئے تھے۔

جانکاری ملتے ہی سپرنٹنڈنٹ پولیس راجیش دیویدی پولیس فورس کے ساتھ وہاں پہنچے اور انہوں نے صورتِ حال پر قابو پالیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالا گیا جس سے ملزم کی شناخت ہوئی۔ ایس پی نے پی ٹی آئی کو بتایاکہ جلال آباد میں تحصیل روڈ پر مذہبی کتاب کے پھٹے اوراق پائے گئے۔ پولیس نے فوری بھیڑ کا غصہ ٹھنڈا کیا۔

ہجوم منتشر ہوجانے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالا گیا۔ ویڈیو میں ایک شخص‘ قرآن کے پھٹے اوراق ہوا میں اچھالتا پایا گیا۔ ملزم کی شناخت ناظم کے طورپر ہوئی جو جلال آباد کا رہنے والا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں لیکن پولیس نے اسے اسی رات حراست میں لے لیا۔ صورتِ حال پرامن ہے اور پولیس‘ ملزم سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔