تجارت

گراوٹ میں کھلے شیئر بازار، سینسیکس 300 پوائنٹس سے زیادہ پھسلا

پبلک سیکٹر کے بینکوں کے علاوہ تمام شعبوں میں فروخت کا دباؤ رہا۔ آٹو، آئی ٹی، کنزیومر ڈور ایبل، فائننس اور پرائیویٹ بینکنگ سیکٹر کی کمپنیاں زیادہ فروخت رہی۔

ممبئی: گھریلو شیئر بازاروں میں گراوٹ کا سلسلہ بدھ کی صبح بھی جاری رہا، اہم انڈیکس گراوٹ کےساتھ کھلے۔

بی ایس ای کا 30 حصص والاسینسیکس 84.45 پوائنٹس گر کر 81,917.65 پر کھلا اور دیکھتے ہی دیکھتے تیزی سے 325.34 پوائنٹس یعنی 0.40 فیصد گرکر 81,776.76 پر آگیا۔

اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 50 انڈیکس بھی 60.75 پوائنٹس گر کر 25,108.75 پر کھلا۔ تادم تحریر یہ گزشتہ کاروباری دن کے مقابلے 105.60 پوائنٹس یعنی 0.42 فیصد کم ہو کر 25,063.90 پر تھا۔

پبلک سیکٹر کے بینکوں کے علاوہ تمام شعبوں میں فروخت کا دباؤ رہا۔ آٹو، آئی ٹی، کنزیومر ڈور ایبل، فائننس اور پرائیویٹ بینکنگ سیکٹر کی کمپنیاں زیادہ فروخت رہی۔

سینسیکس کی کمپنیوں میں آئی سی آئی سی آئی بینک، ایئرٹیل، ریلائنس انڈسٹریز، ایچ ڈی ایف سی بینک، ٹاٹا موٹرز، ایکسس بینک اور ٹی سی ایس کے شیئروں میں گراوٹ درج کی گئی۔ وہیں اسٹیٹ بینک آف انڈیا، ٹرینٹ اور ماروتی سوزوکی کے شیئروں میں تیزی دیکھی گئی۔